مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:62

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3221، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 382 پر ہے۔

أَمَّن يُجِيبُ ٱلۡمُضۡطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ ٱلسُّوٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ ٱلۡأَرۡضِۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ

بے کس کی پکار کو جب کہ وه پکارے، کون قبول کرکے سختی کو دور کر دیتا ہے1 ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے2، کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت وعبرت حاصل کرتے ہو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی وہی اللہ ہے جسے شدائد کے وقت پکارا جاتا اور مصیبتوں کے وقت جس سے امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں مُضْطَرٌّ (لاچار) اس کی طرف رجوع کرتا اور برائی کو وہی دور کرتا ہے۔ مزید ملاحظہ ہو سورۃ الاسراء: 67 ، سورۃ النمل: 53۔
  2. 2 یعنی ایک امت کے بعد دوسری امت، ایک قوم کے بعد دوسری قوم اور ایک نسل کے بعد دوسری نسل پیدا کرتا ہے۔ ورنہ اگر وہ سب کو ایک ہی وقت میں وجود بخش دیتا تو زمین بھی تنگ دامانی کا شکوہ کرتی، اکتساب معیشت میں بھی دشواریاں پیدا ہوتیں اور یہ سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں ہی مصروف وسرگرداں رہتے۔ یعنی یکے بعد دیگرے انسانوں کو پیدا کرنا اور ایک کو دوسرے کا جانشین بنانا، یہ بھی اس کی کمال مہربانی ہے۔

27:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:62 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:62

Al-Mukhtasar

62- بھلا کون ہے جو لاچار اور مصائب و مشکلات میں گھرے ہوئے کی دعا اس وقت سنتا ہے جب وہ اسے پکارے اور انسان کو پیش آنے والی بیماری اور فقر وغیرہ دور کرتا ہے۔ وہ تمھیں زمین میں خلیفہ بناتا ہے کہ تمھاری ایک نسل دوسری نسل کی جانشین بنتی ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے جو یہ کرتا ہے؟ نہیں، تم بہت کم نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
382
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
382
نسخ مصحف (612 صفحات)
383
آیت 27:62 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:62 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:62 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 382 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 382 · نسخ مصحف (612 صفحات): 383.

آیت 27:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 27:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:62: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,221 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:62 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play