سورۃ النمل 27:63
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3222، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 382 پر ہے۔
أَمَّن يَهۡدِيكُمۡ فِي ظُلُمَٰتِ ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ وَمَن يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ بُشۡرَۢا بَيۡنَ يَدَيۡ رَحۡمَتِهِۦٓۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ تَعَٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشۡرِكُونَ
کیا وه جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راه دکھاتا ہے1 اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے2، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند وباﻻتر ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی آسمانوں پر ستاروں کو درخشانی عطا کرنے والا کون ہے؟ جن سے تم تاریکیوں میں راہ پاتے ہو۔ پہاڑوں اور وادیوں کا پیدا کرنے والا کون ہے جو ایک دوسرے کے لیے سرحدوں کا کام بھی دیتے ہیں اور راستوں کی نشاندہی کا بھی۔
- 2 یعنی بارش سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں، جو بارش کی پیامبر ہی نہیں ہوتیں، بلکہ ان سے خشک سالی کے مارے ہوئے لوگوں میں خوشی کی لہر بھی دوڑ جاتی ہے۔
27:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:63
Al-Mukhtasar
63- بھلا کون ہے جو خشکی کی تاریکیوں اور سمندر کی تاریکیوں میں تمھارے لیے نشانات نصب کر کے اور ستاروں کے ذریعے سے تمھاری راہنمائی کرتاہے؟ وہ کون ہے جو بارش کے نزول کے قریب ہونے کی خوشخبری دینے والی ہوائیں چلاتا ہے، جس بارش کے ذریعے سے وہ اپنے بندوں پر رحم فرماتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے جو یہ کرتا ہے؟ اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور پاک ہے ان شریکوں سے جنھیں وہ اس کی مخلوقات میں سے اس کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 382
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 382
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 383
آیت 27:63 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:63 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 27:63 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 382 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 382 · نسخ مصحف (612 صفحات): 383.
آیت 27:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 27:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:63: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,222 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:63 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔