مواد پر جائیں

سورۃ النمل 27:87

یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 87 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3246، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 384 پر ہے۔

وَيَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُۚ وَكُلٌّ أَتَوۡهُ دَٰخِرِينَ

جس دن صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب آسمانوں والے اور زمین والے گھبرا اٹھیں گے1 مگر جسے اللہ تعالیٰ چاہے2، اور سارے کے سارے عاجز وپست ہو کر اس کے سامنے حاضر ہوں گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 صور سے مراد وہی قرن ہے جس میں اسرافیل (عليه السلام) اللہ کے حکم سے پھونک ماریں گے۔ یہ نفخے دو یا دو سے زیادہ ہوں گے۔ پہلے نفخے (پھونک) میں ساری دنیا گھبرا کر بےہوش اور دوسرے نفخے میں موت سے ہمکنار ہوجائے گی۔ تیسرے نفخے میں سب لوگ قبروں سے زندہ ہوکر اٹھ کھڑے ہوں گے اور بعض کے نزدیک ایک اور چوتھا نفخہ ہوگا جس سے سب لوگ میدان محشر میں اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہاں کون سا نفخہ مراد ہے؟ امام ابن کثیر کے نزدیک یہ پہلا نفخہ اور امام شوکانی کے نزدیک تیسرا نفخہ ہے جب لوگ قبروں سے اٹھیں گے۔
  2. 2 یہ مستثنیٰ لوگ کون ہوں گے۔ بعض کے نزدیک انبیا وشہدا، بعض کے نزدیک فرشتے اور بعض کے نزدیک سب اہل ایمان ہیں۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ ممکن ہے کہ تمام مذکورین ہی اس میں شامل ہوں کیونکہ اہل ایمان حقیقی گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے (جیسا کہ آگے آرہا ہے)

27:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النمل
0/93
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النمل 27:87 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 27:87

Al-Mukhtasar

87- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس دن کو یاد کریں جب صور پھونکنے پر مقرر فرشتہ نرسنگھے میں دوسری مرتبہ صور پھونکے گا تو آسمانوں اور زمین والے تمام کے تمام گھبرا اٹھیں گے سوائے اس کے جسے اللہ اپنے فضل و احسان سے گھبراہٹ سے محفوظ رکھے۔ اس دن اللہ کی تمام مخلوقات اس کے پاس مطیع و فرمانبردار بن کر آئیں گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
384
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
384
نسخ مصحف (612 صفحات)
385
آیت 27:87 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.

آیت 27:87 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 27:87 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 384 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 384 · نسخ مصحف (612 صفحات): 385.

آیت 27:87 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 27:87 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 27:87: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 27:87 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 27:87 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,246 ہے۔

سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔

سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النمل مکی ہے۔

کیا آیت 27:87 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 27:87 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play