سورۃ النمل 27:91
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 91 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3250، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 385 پر ہے۔
إِنَّمَآ أُمِرۡتُ أَنۡ أَعۡبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ ٱلۡبَلۡدَةِ ٱلَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُۥ كُلُّ شَيۡءٖۖ وَأُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ
مجھے تو بس یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر کے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں جس نے اسے حرمت واﻻ بنایا ہے1 ، جس کی ملکیت ہر چیز ہے اور مجھے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں میں ہو جاؤں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سےمراد مکہ شہر ہے اس کا بطور خاص اس لیے ذکر کیا ہے کہ اسی میں خانہ کعبہ ہے اور یہی رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو بھی سب سے زیادہ محبوب تھا۔ حرمت والا کا مطلب ہے اس میں خون ریزی کرنا، ظلم کرنا، شکار کرنا، درخت کاٹنا حتیٰ کہ کانﭩا توڑنا بھی منع ہے۔ (بخاري كتاب الجنائز، مسلم كتاب الحج باب تحريم مكة وصيدها، والسنن)
27:91 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:91
Al-Mukhtasar
91- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: مجھے تو بس یہ حکم ملا ہے کہ میں مکہ کے اس رب کی عبادت کروں جس نے اسے حرمت والا ٹھہرایا ہے، چنانچہ نہ اس میں خونریزی ہوگی، نہ کسی پر ظلم ہوگا اور نہ اس کا شکار ہلاک کیا جائے گا اور نہ اس کے درخت کاٹے جائیں گے۔ اسی پاک پروردگار کے لیے ہر چیز کی بادشاہی ہے۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں خود کو اللہ کے سپرد کرنے والوں اور اس کی اطاعت کر کے اس کے آگے جھکنے والوں میں شامل ہو جاؤں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 385
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 385
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 386
آیت 27:91 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:91 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 27:91 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 385 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 385 · نسخ مصحف (612 صفحات): 386.
آیت 27:91 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 27:91 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:91: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:91 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:91 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,250 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:91 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:91 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔