سورۃ النمل 27:92
یہ سورۃ النمل کی 93 آیات میں سے آیت 92 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3251، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 385 پر ہے۔
وَأَنۡ أَتۡلُوَاْ ٱلۡقُرۡءَانَۖ فَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهۡتَدِي لِنَفۡسِهِۦۖ وَمَن ضَلَّ فَقُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ
اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، جو راه راست پر آجائے وه اپنے نفع کے لیے راه راست پر آئے گا۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی میرا کام صرف تبلیغ ہے۔ میری دعوت وتبلیغ سے جو مسلمان ہو جائے گا، اس میں اسی کا فائدہ ہے کہ اللہ کے عذاب سے بچ جائے گا، اور جو میری دعوت کو نہیں مانے گا، تو میرا کیا؟ اللہ تعالیٰ خود ہی اس سے حساب لے لے گا اور اسے جہنم کے عذاب کا مزہ چکھائے گا۔
27:92 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 27:92
Al-Mukhtasar
92- اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے سامنے قرآن کی تلاوت کرتا رہوں، پھر جس نے اس کی راہ کی ہدایت پائی اور اس کے احکام پر عمل کیا تو اس کی ہدایت کا فائدہ خود اسے ہی ہوگا اور جو بھٹک گیا اور اس کے احکام سے منہ پھیرا، اس کا انکار کیا اور اس کے احکام پر عمل نہ کیا تو اس سے کہہ دیں: میں تو صرف ڈرانے والا ہوں، میں تمھیں اللہ کے عذاب سے ڈراتا ہوں اور میرے ہاتھ میں تمھاری ہدایت نہیں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 385
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 385
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 386
آیت 27:92 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النمل. 114 میں سے سورت نمبر 27 · آیات کی تعداد: 93.
آیت 27:92 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 27:92 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 385 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 385 · نسخ مصحف (612 صفحات): 386.
آیت 27:92 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 27:92 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 27:92: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 27:92 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 27:92 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,251 ہے۔
سورۃ النمل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النمل: آیات کی تعداد 93۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 27 پر ہے۔
سورۃ النمل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النمل مکی ہے۔
کیا آیت 27:92 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 27:92 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النمل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 93 آیات اور 1,151 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔