سورۃ النساء 4:104
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 597، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 95 پر ہے۔
وَلَا تَهِنُواْ فِي ٱبۡتِغَآءِ ٱلۡقَوۡمِۖ إِن تَكُونُواْ تَأۡلَمُونَ فَإِنَّهُمۡ يَأۡلَمُونَ كَمَا تَأۡلَمُونَۖ وَتَرۡجُونَ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا يَرۡجُونَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
ان لوگوں کا پیچھا کرنے سے ہارے دل ہو کر بیٹھ نہ رہو!1 اگر تمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے اور تم اللہ تعالیٰ سے وه امیدیں رکھتے ہو، جو امیدیں انہیں نہیں2، اور اللہ تعالیٰ دانا اور حکیم ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اپنے دشمن کے تعاقب کرنے میں کمزوری مت دکھاؤ، بلکہ ان کی خلاف بھرپور جدوجہد کرو اورگھات لگا کر بیٹھو !۔
- 2 یعنی زخم تو تمہیں بھی اورانہیں بھی دونوں کو پہنچے ہیں لیکن ان زخموں پر تمہیں تو اللہ سے اجر کی امید ہے لیکن وہ اس کی امید نہیں رکھتے۔ اس لئے اجر آخرت کے حصول کے لئے جو محنت وکاوش تم کرسکتے ہو، وہ کافر نہیں کر سکتے۔
4:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:104
Al-Mukhtasar
104- اے ایمان والو! کافر دشمنوں کا پیچھا کرنے میں کمزور اور سست نہ پڑو۔ اگر تم راہ جہاد میں پہنچنے والے زخموں اور مقتولوں کی وجہ سے دُکھ درد میں مبتلا ہو تو ان کافروں کو بھی تو تمھاری طرح تکلیف ہوتی ہے۔ انھیں بھی تمھاری طرح مصیبت آتی ہے۔ ان کا صبر تمھارے صبر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے جبکہ تم اللہ تعالیٰ سے ثواب اور نصرت و تائید کی امید رکھتے ہو جس کی وہ نہیں رکھتے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حالات خوب جاننے والا ہے، وہ اپنی تدبیر اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 95
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 95
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 96
آیت 4:104 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:104 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:104 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 95 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 95 · نسخ مصحف (612 صفحات): 96.
آیت 4:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 4:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:104: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 597 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:104 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔