سورۃ النساء 4:103
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 103 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 596، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 95 پر ہے۔
فَإِذَا قَضَيۡتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ فَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ قِيَٰمٗا وَقُعُودٗا وَعَلَىٰ جُنُوبِكُمۡۚ فَإِذَا ٱطۡمَأۡنَنتُمۡ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَۚ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا
پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو1 اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو!2 یقیناً نماز مومنوں پر مقرره وقتوں پر فرض ہے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مراد یہی خوف کی نماز ہے اس میں چونکہ تخفیف کر دی گئی ہے، اس لئے اس کی تلافی کے لئے کہا جا رہا ہے کہ کھڑے، بیٹھے، لیٹے اللہ کا ذکر کرتے رہو۔
- 2 اس سے مراد ہے کہ جب خوف اور جنگ کی حالت ختم ہو جائے تو پھر نماز کو اس کے اس طریقے کے مطابق پڑھنا ہے جو عام حالات میں پڑھی جاتی ہے۔
- 3 اس میں نماز کو مقرر وقت میں پڑھنے کی تاکید ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر شرعی عذر کے دو نمازوں کو جمع کرنا صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کم از کم ایک نماز غیر وقت میں پڑھی جائے گی جو اس آیت کے خلاف ہے۔
4:103 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:103
Al-Mukhtasar
103- اے ایمان والو! جب تم نماز سے فارغ ہو جاؤ تو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے اپنی تمام حالتوں میں سبحان اللہ، الحمد للہ اور لا إلٰہ إلّا اللہ کے ساتھ اللہ کا ذکر کرتے رہو۔ جب خوف ختم ہو جائے اور امن و امان ہو جائے تو پورے ارکان و واجبات اور مستحبات کے ساتھ مسنون طریقے سے نماز ادا کرو جیسا کہ تمھیں حکم دیا گیا ہے۔ بلاشبہ نماز ادا کرنا اہلِ ایمان پر مقرر وقت میں فرض ہے، بغیر کسی معقول عذر کے اس میں تاخیر جائز نہیں۔ یہ مقیم ہونے کی صورت میں ہے۔ سفر کی حالت میں تم دو نمازیں ایک ساتھ بھی پڑھ سکتے ہو اور قصر بھی کر سکتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 95
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 95
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 96
آیت 4:103 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:103 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:103 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 95 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 95 · نسخ مصحف (612 صفحات): 96.
آیت 4:103 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 4:103 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:103: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:103 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:103 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 596 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:103 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:103 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔