مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:119

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 119 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 612، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 97 پر ہے۔

وَلَأُضِلَّنَّهُمۡ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمۡ وَلَأٓمُرَنَّهُمۡ فَلَيُبَتِّكُنَّ ءَاذَانَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ وَلَأٓمُرَنَّهُمۡ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلۡقَ ٱللَّهِۚ وَمَن يَتَّخِذِ ٱلشَّيۡطَٰنَ وَلِيّٗا مِّن دُونِ ٱللَّهِ فَقَدۡ خَسِرَ خُسۡرَانٗا مُّبِينٗا

اور انہیں راه سے بہکاتا رہوں گا اور باطل امیدیں دﻻتا رہوں گا1 اور انہیں سکھاؤں گا کہ جانوروں کی کان چیر دیں2، اور ان سے کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑ دیں3، سنو! جو شخص اللہ کو چھوڑ کرشیطان کو اپنا رفیق بنائے گا وه صریح نقصان میں ڈوبے گا۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ وہ باطل امیدیں ہیں جو شیطان کے وسوسوں اور دخل اندازی سے پیدا ہوتی اور انسانوں کی گمراہی کا سبب بنتی ہیں۔
  2. 2 یہ بحیرہ اور سائبہ جانوروں کی علامتیں اور صورتیں ہیں۔ مشرکین ان کو بتوں کے نام وقف کرتے تو شناخت کے لئے ان کا کان وغیرہ چیر دیا کرتے تھے۔
  3. 3 ”تَغْيِيرُ خَلْقِ اللهِ“ (اللہ کی تخلیق کو بدلنا) کی کئی صورتیں بیان کی گئی ہیں، ایک تو یہی جس کا ابھی یہاں ذکر ہوا یعنی کان وغیرہ کاٹنا، چیرنا، سوراخ کرنا، ان کے علاوہ اور کئی صورتیں ہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے چاند، سورج، پتھر اور آگ وغیرہ اشیا مختلف مقاصد کے لئے بنائی ہیں، لیکن مشرکین نے ان کے مقصد تخلیق کو بدل کر ان کو معبود بنا لیا۔ یا تغییر کا مطلب تغییر فطرت ہے، یا حلت وحرمت میں تبدیلی ہے وغیرہ۔ اسی تغییر میں مردوں کی نس بندی کرکے اور اسی طرح عورتوں کے آپریشن کرکے انہیں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دینا۔ میک اپ کے نام پر ابروؤں کے بال وغیرہ اکھاڑ کر اپنی صورتوں کو مسخ کرنا اور وشم (یعنی گود نے گدوانا) وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ سب شیطانی کام ہیں جن سے بچنا ضروری ہے۔ البتہ جانوروں کو اس لئے خصی کرنا کہ ان سے زیادہ انتفاع ہو سکے یا ان کا گوشت زیادہ بہتر ہو سکے یا اسی قسم کا کوئی اور صحیح مقصد ہو، تو جائز ہے، اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے خصی جانور قربانی میں ذبح فرمائے ہیں۔ اگر جانور کو خصی کرنے کا جواز نہ ہوتا تو آپ (صلى الله عليه وسلم) ان کی قربانی نہ کرتے۔

4:119 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:119 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:119

Al-Mukhtasar

119-اور میں ضرور انھیں تیری سیدھی راہ سے روکوں گا اور میں بہر صورت انھیں ایسے جھوٹے وعدوں کی امید دلاؤں گا جس میں ان کی گمراہی بھی انھیں خوبصورت لگے گی۔ اور میں ضرور انھیں جانوروں کے کان کاٹنے کا حکم دوں گا تاکہ وہ اللہ کے حلال کیے ہوئے جانوروں کو حرام قرار دیں اور میں انھیں اللہ کی فطرت اور تخلیق میں تبدیلی کرنے کا حکم ضرور دوں گا۔ جو شخص شیطان کو اپنا دوست بنائے اور اس کی اطاعت کرے، وہ شیطان مردود سے دوستی کر کے سرا سر کھلے خسارے میں پڑ گیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
97
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
97
نسخ مصحف (612 صفحات)
98
آیت 4:119 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:119 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:119 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 97 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 97 · نسخ مصحف (612 صفحات): 98.

آیت 4:119 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 4:119 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:119: حروف کی تعداد 108، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:119 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:119 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 612 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:119 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:119 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play