سورۃ النساء 4:143
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 143 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 636، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 101 پر ہے۔
مُّذَبۡذَبِينَ بَيۡنَ ذَٰلِكَ لَآ إِلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِ وَلَآ إِلَىٰ هَٰٓؤُلَآءِۚ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلٗا
وه درمیان میں ہی معلق ڈگمگا رہے ہیں، نہ پورے ان کی طرف نہ صحیح طور پر ان کی طرف1 اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہی میں ڈال دے تو تو اس کے لئے کوئی راه نہ پائے گا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کافروں کے پاس جاتے ہیں تو ان کے ساتھ اور مومنوں کے پاس آتے ہیں تو ان کے ساتھ دوستی اور تعلق کا اظہار کرتے ہیں۔ ظاہراً وباطناً وہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں نہ کافروں کے ساتھ۔ ظاہر ان کا مسلمانوں کے ساتھ ہے تو باطن کافروں کے ساتھ اور بعض منافق تو کفر وایمان کے درمیان متحیر اور تذبذب ہی کا شکار رہتے تھے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے: ”منافق کی مثال اس بکری کی طرح ہے جو جفتی کے لئے دو ریوڑوں کے درمیان متردد رہتی ہے، (بکرے کی تلاش میں) کبھی ایک ریوڑ کی طرف جاتی ہے، کبھی دوسرے کی طرف“۔ (صحيح مسلم، كتاب المنافقين)۔
4:143 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:143
Al-Mukhtasar
143- یہ منافق بدحواسی میں تذبذب کا شکار ہیں۔ وہ ظاہر و باطن دونوں حالتوں میں مومنوں کے ساتھ ہیں نہ کافروں کے ساتھ بلکہ وہ ظاہری طور پر اہلِ ایمان کے ساتھ ہیں اور باطنی طور پر کافروں کے ساتھ۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے، آپ اس کے لیے گمراہی سے ہدایت کی طرف نکلنے کی کوئی راہ نہیں پائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 101
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 101
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 102
آیت 4:143 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:143 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:143 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 101 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 101 · نسخ مصحف (612 صفحات): 102.
آیت 4:143 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 4:143 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:143: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:143 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:143 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 636 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:143 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:143 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔