مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:142

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 142 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 635، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 101 پر ہے۔

إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ يُخَٰدِعُونَ ٱللَّهَ وَهُوَ خَٰدِعُهُمۡ وَإِذَا قَامُوٓاْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ قَامُواْ كُسَالَىٰ يُرَآءُونَ ٱلنَّاسَ وَلَا يَذۡكُرُونَ ٱللَّهَ إِلَّا قَلِيلٗا

بے شک منافق اللہ سے چالبازیاں کر رہے ہیں اور وه انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے واﻻ ہے1 اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں2 صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں3، اور یاد الٰہی تو یوں ہی سی برائے نام کرتے ہیں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اس کی مختصر توضیح سورۂ بقرہ کے آغاز میں ہو چکی ہے۔
  2. 2 نماز اسلام کا اہم ترین رکن اور اشرف ترین فرض ہے اور اس میں بھی وہ کاہلی اور سستی کا مظاہرہ کرتے تھے کیونکہ ان کا قلب ایمان، خشیت الٰہی اور خلوص سے محروم تھا۔ یہی وجہ تھی کہ عشا اور فجر کی نماز بطور خاص ان پر بہت بھاری تھی جیسا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے ”أَثْقَلُ الصَّلاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلاةُ الْعِشَاءِ وَصَلاةُ الْفَجْرِ ...“ ( صحيح بخاري، مواقيت الصلاة- صحيح مسلم، كتاب المساجد) ”منافق پر عشا اور فجر کی نماز سب سے زیادہ بھاری ہے“۔
  3. 3 یہ نماز بھی وہ صرف ریاکاری اور دکھلاوے کے لئے پڑھتے تھے، تاکہ مسلمانوں کو فریب دے سکیں۔
  4. 4 اللہ کا ذکر تو برائے نام کرتے ہیں یا نماز مختصر سی پڑھتے ہیں ”أی لا يُصَلُّونَ إِلا صَلاةً قَلِيلَةً“ جب نماز اخلاص، خشیت الٰہی اور خشوع سے خالی ہو تو اطمینان سے نماز کی ادائیگی نہایت گراں ہوتی ہے۔ جیسا کہ ”وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلا عَلَى الْخَاشِعِينَ“ (البقرۃ: 45) سے واضح ہے، حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”یہ منافق کی نماز ہے، یہ منافق کی نماز ہے، یہ منافق کی نماز ہے کہ بیٹھا ہوا سورج کا انتظار کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان (یعنی غروب کے قریب) ہو جاتا ہے تو اٹھتاہے اور چار ٹھونگیں مار لیتا ہے“۔ (صحيح مسلم، كتاب المساجد- موطأ كتاب القرآن)۔

4:142 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:142 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:142

Al-Mukhtasar

142- بلاشبہ منافق دل میں کفر چھپا کر اور اسلام کا اظہار کر کے اللہ تعالیٰ کو دھوکا دیتے ہیں، حالانکہ وہ خود دھوکے کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کو جانتے ہوئے بھی ان کا خون بہانے سے منع کیا اور آخرت میں ان کے لیے سخت ترین سزا تیار کی ہے۔ جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو وہ نماز کو ناپسند کرتے ہوئے سستی سے اس کی طرف کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ اللہ کے لیے اخلاص اختیار نہیں کرتے، صرف لوگوں کو دکھانا اور اپنی تعظیم کروانا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ اللہ کا ذکر بھی بہت کم کرتے ہیں، یعنی صرف اس وقت جب مومنوں کو دیکھتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
101
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
101
نسخ مصحف (612 صفحات)
102
آیت 4:142 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:142 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:142 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 101 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 101 · نسخ مصحف (612 صفحات): 102.

آیت 4:142 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 4:142 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:142: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:142 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:142 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 635 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:142 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:142 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play