مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:148

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 148 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 641، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 102 پر ہے۔

۞ لَّا يُحِبُّ ٱللَّهُ ٱلۡجَهۡرَ بِٱلسُّوٓءِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ إِلَّا مَن ظُلِمَۚ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا

برائی کے ساتھ آواز بلند کرنے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا مگر مظلوم کی اجازت ہے1 اور اللہ تعالیٰ خوب سنتا جانتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 شریعت نے تاکید کی ہے کہ کسی کے اندر برائی دیکھو تو اس کا چرچا نہ کرو، بلکہ تنہائی میں اس کو سمجھاؤ، الا یہ کہ کوئی دینی مصلحت ہو، اسی طرح کھلے عام اور علی الا علان برائی کرنا بھی سخت ناپسندیدہ ہے۔ ایک تو برائی کا ارتکاب ویسے ہی ممنوع ہے، چاہے پردے کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔ دوسرا اسے برسرعام کیا جائے یہ مزید ایک جرم ہے اور اس کی وجہ سے اس برائی کا جرم دوچند بلکہ دہ چند، بھی ہوسکتا ہے۔ قرآن کے الفاظ مذکورہ دونوں قسم کی برائیوں کے اظہار سے ممانعت کو شامل ہیں اور اس میں یہ بھی داخل ہے کہ کسی شخص کو اس کی کردہ یا ناکردہ حرکت پر برا بھلا کہا جائے۔ البتہ اس سے ایک استثنا ہے کہ ظالم کے ظلم کو تم لوگوں کے سامنے بیان کرسکتے ہو۔ جس سے ایک فائدہ یہ متوقع ہے کہ شاید وہ ظلم سے باز آجائے یا اس کی تلافی کی سعی کرے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لوگ اس سے بچ کر رہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک شخص نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور کہا کہ مجھے میرا پڑوسی ایذا دیتا ہے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے اس سے فرمایا: ”تم اپنا سامان نکال کر باہر راستے میں رکھ دو“ اس نے ایسا ہی کیا۔ چنانچہ جو بھی گزرتا اس سے پوچھتا، وہ پڑوسی کے ظالمانہ رویے کی وضاحت کرتا تو سن کر ہر رہ گزر اس پر لعنت ملامت کرتا۔ پڑوسی نے یہ صورتحال دیکھ کر معذرت کرلی اور آئندہ کے لئے ایذا نہ پہنچانے کا فیصلہ کرلیا اور اس سے اپنا سامان اندر رکھنے کی التجا کی۔ (سنن ابی داود، کتاب الادب)

4:148 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:148 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:148

Al-Mukhtasar

148- اللہ تعالیٰ بری بات کا علانیہ اظہار کرنا پسند نہیں کرتا بلکہ اسے سخت ناپسند کرتا اور اس پر وعید سناتا ہے لیکن مظلوم کے لیے جائز ہے کہ وہ ظالم کی شکایت کرنے، اس کے لیے بددعا کرنے اور اس کی بات کے برابر بدلہ دینے کے لیے اس کی بری بات کا علانیہ اظہار کرے، لیکن مظلوم کا صبر کرنا برائی کا چرچا کرنے سے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ تمھارے اقوال کو خوب سننے والا اور تمھاری نیتوں کو خوب جاننے والا ہے، لہٰذا بری بات یا برے ارادے سے بچو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
102
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
102
نسخ مصحف (612 صفحات)
103
آیت 4:148 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:148 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 4:148 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 102 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 102 · نسخ مصحف (612 صفحات): 103.

آیت 4:148 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 4:148 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:148: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:148 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:148 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 641 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:148 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:148 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play