مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:147

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 147 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 640، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 101 پر ہے۔

مَّا يَفۡعَلُ ٱللَّهُ بِعَذَابِكُمۡ إِن شَكَرۡتُمۡ وَءَامَنتُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ شَاكِرًا عَلِيمٗا

اللہ تعالیٰ تمہیں سزا دے کر کیا کرے گا؟ اگر تم شکر گزاری کرتے رہو اور باایمان رہو1 ، اللہ تعالیٰ بہت قدر کرنے واﻻ اور پورا علم رکھنے واﻻ ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 شکر گزاری کا مطلب ہے کہ اللہ کے حکم کے مطابق برائیوں سے اجتناب اور عمل صالح کا اہتمام کرنا۔ یہ گویا اللہ کی نعمتوں کا عملی شکر ہے اور ایمان سے مراد اللہ کی توحید وربوبیت پر اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان ہے۔
  2. 2 یعنی جو اس کا شکر کرے گا، وہ قدر کرے گا، جو دل سے ایمان لائے گا، وہ اس کو جان لے گا اور اس کے مطابق وہ بہترین جزا سے نوازے گا۔

4:147 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:147 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:147

Al-Mukhtasar

147- اللہ تعالیٰ کو تمھیں عذاب دینے کی کوئی ضرورت نہیں اگر تم شکر گزار بنو اور اس پر ایمان لاؤ۔ وہ نہایت بلند و بالا، احسان اور رحم کرنے والا ہے۔ وہ تو صرف تمھارے گناہوں پر تمھیں عذاب دے گا۔ اگر تم اپنے اعمال کی اصلاح کر لو اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کے شکر گزار بنو اور ظاہر و باطن سے اس پرایمان لاؤ تو وہ ہرگز تمھیں عذاب نہیں دے گا۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کا بڑا قدردان ہے جو اس کے انعامات کا اعتراف کرے۔ وہ انھیں اس اعتراف پر نہ ختم ہونے والا ثواب دے گا۔ وہ اپنی مخلوق کے ایمان کو خوب جانتا ہے ا ور ہر ایک کو ضرور اس کے عمل کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
101
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
101
نسخ مصحف (612 صفحات)
102
آیت 4:147 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:147 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:147 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 101 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 101 · نسخ مصحف (612 صفحات): 102.

آیت 4:147 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 4:147 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:147: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:147 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:147 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 640 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:147 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:147 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play