مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:16

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 509، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 80 پر ہے۔

وَٱلَّذَانِ يَأۡتِيَٰنِهَا مِنكُمۡ فَـَٔاذُوهُمَاۖ فَإِن تَابَا وَأَصۡلَحَا فَأَعۡرِضُواْ عَنۡهُمَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ تَوَّابٗا رَّحِيمًا

تم میں سے جو دو افراد ایسا کام کر لیں1 انہیں ایذا دو2 اگر وه توبہ اور اصلاح کر لیں تو ان سے منھ پھیر لو، بے شک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم کرنے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 بعض نے اس سے اغلام بازی مراد لی ہے یعنی عمل لواطت۔ دو مردوں کا ہی آپس میں بدفعلی کرنا اور بعض نے اس سے باکرہ مرد وعورت مراد لئے ہیں اور اس سے قبل کی آیت کو انہوں نے محصنات یعنی شادی شدہ کے ساتھ خاص کیا ہے اور بعض نے اس تثنیہ کے صیغے سے مرد اور عورت مراد لئے ہیں۔ قطع نظر اس سے کہ وہ باکرہ ہوں یا شادی شدہ۔ ابن جریر طبری نے دوسرے مفہوم یعنی باکرہ (مرد وعورت) کو ترجیح دی ہے۔ اور پہلی آیت میں بیان کردہ سزا کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بتلائی ہوئی سزا سزائے رجم سے اور اس آیت میں بیان کردہ سزا کو سورۂ نور میں بیان کردہ سو کوڑے کی سزا سے منسوخ قرار دیا ہے۔ (تفسیر طبری)
  2. 2 یعنی زبان سے زجرو توبیخ اور ملامت یا ہاتھ سے کچھ زدو کوب کر لینا۔ اب یہ منسوخ ہے، جیسا کہ گزرا۔

4:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:16

Al-Mukhtasar

16- اسی طرح جو کنوارے یا شادی شدہ دو مرد زنا کاری میں ملوث ہوں، انھیں ہاتھ اور زبان سے سزا دو جس میں ان کی تذلیل اور ڈانٹ ڈپٹ ہو۔ اگر وہ اپنی اس حرکت سے تائب ہو جائیں اور ان کے عمل سے ان کی اصلاح کی گواہی مل جائے تو انھیں اذیت دیناچھوڑ دو کیونکہ گناہ سے توبہ کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں پر خصوصی توجہ فرمانے والا اور ان پر رحم کرنے والا ہے۔ شروع میں زانی کو صرف مذکورہ سزا ہی دی جاتی تھی، پھر یہ منسوخ ہوگئی اور اس کی جگہ کنوارے کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی اور شادی شدہ کے لیے رجم (پتھر مار مار کر ختم کر دینے) کی سزائیں مقرر ہوئیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
80
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
80
نسخ مصحف (612 صفحات)
81
آیت 4:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 4:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 80 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 80 · نسخ مصحف (612 صفحات): 81.

آیت 4:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 4:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:16: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 509 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play