مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:15

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 508، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 80 پر ہے۔

وَٱلَّٰتِي يَأۡتِينَ ٱلۡفَٰحِشَةَ مِن نِّسَآئِكُمۡ فَٱسۡتَشۡهِدُواْ عَلَيۡهِنَّ أَرۡبَعَةٗ مِّنكُمۡۖ فَإِن شَهِدُواْ فَأَمۡسِكُوهُنَّ فِي ٱلۡبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّىٰهُنَّ ٱلۡمَوۡتُ أَوۡ يَجۡعَلَ ٱللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلٗا

تمہاری عورتوں میں سے جو بے حیائی کا کام کریں ان پر اپنے میں سے چار گواه طلب کرو، اگر وه گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو، یہاں تک کہ موت ان کی عمریں پوری کردے1 ، یا اللہ تعالیٰ ان کے لئے کوئی اور راستہ نکالے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ بدکار عورتوں کی بدکاری کی وہ سزا ہے جو ابتدائے اسلام میں، جب کہ زنا کی سزا متعین نہیں ہوئی تھی، عارضی طور پر مقرر کی گئی تھی ہاں یہ بھی یاد رہے کہ عربی زبان میں ایک سے دس تک کی گنتی میں یہ مسلمہ اصول ہے کہ عدد مذکر ہوگا تو معدود مونث اور عدد مونث ہوگا تو معدود مذکر۔ یہاں اربعہ (یعنی 4 کا عدد) مونث ہے، اس لئے اس کا معدود جو یہاں ذکر نہیں کیا گیا اور محذوف ہے، یقیناً مذکر آئے گا اور وہ ہے رجال یعنی اربعہ رجال جس سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے کہ اثبات زنا کے لئے چار مرد گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔ گویا جس طرح زنا کی سزا سخت مقرر کی گئی ہے، اس کے اثبات کے گواہوں کی کڑی شرط عائد کر دی گئی ہے یعنی چار مسلمان مرد عینی گواہ، اس کے بغیر شرعی سزا کا اثبات ممکن نہیں ہوگا۔
  2. 2 اس راستے سے مراد زنا کی وہ سزا ہے جو بعد میں مقرر کی گئی یعنی شادی شدہ زنا کار مرد وعورت کے لئے رجم اور غیر شادی شدہ بدکار مرد وعورت کے لئے سو سو کوڑے کی سزا۔ (جس کی تفصیل سورۂ نور اور احادیث صحیحہ میں موجود ہے)

4:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:15

Al-Mukhtasar

15- تمھاری عورتوں میں سے جو زنا والی بے حیائی کا ارتکاب کریں، وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ، ان پر چار عادل مسلمان گواہ طلب کرو۔ اگر وہ ان کی بے حیائی کے ارتکاب کی گواہی دے دیں تو پھر سزا کے طور پر ان عورتوں کو گھروں میں قید کردو۔ اس وقت تک انھیں قید رکھو جب تک وہ مر نہیں جاتیں یا اللہ اس قید کے علاوہ ان کے لیے کوئی دوسری راہ تجویز نہیں کر دیتا۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دوسری راہ بیان فرمائی تو کنواری زانیہ کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی اور شادی شدہ کے لیے رجم کی سزا مقرر کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
80
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
80
نسخ مصحف (612 صفحات)
81
آیت 4:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 4:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 80 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 80 · نسخ مصحف (612 صفحات): 81.

آیت 4:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 4:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:15: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 508 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play