سورۃ النساء 4:162
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 162 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 655، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 103 پر ہے۔
لَّٰكِنِ ٱلرَّٰسِخُونَ فِي ٱلۡعِلۡمِ مِنۡهُمۡ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ يُؤۡمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَۚ وَٱلۡمُقِيمِينَ ٱلصَّلَوٰةَۚ وَٱلۡمُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ أُوْلَٰٓئِكَ سَنُؤۡتِيهِمۡ أَجۡرًا عَظِيمًا
لیکن ان میں سے جو کامل اور مضبوط علم والے ہیں اور ایمان والے ہیں1 جو اس پر ایمان ﻻتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور نمازوں کو قائم رکھنے والے ہیں2 اور زکوٰة کے ادا کرنے والے ہیں3 اور اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں4 یہ ہیں جنہیں ہم بہت بڑے اجر عطا فرمائیں گے۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ان سے مراد عبداللہ بن سلام (رضي الله عنه) وغیرہ ہیں جو یہودیوں میں سے مسلمان ہوگئے تھے۔
- 2 ان سے مراد بھی وہ اہل ایمان ہیں جو اہل کتاب میں سے مسلمان ہوئے یا پھر مہاجرین و انصار مراد ہیں۔ یعنی شریعت کا پختہ علم رکھنے والے اور کمال ایمان سے متصف لوگ ان معاصی کے ارتکاب سے بچتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے۔
- 3 اس سے مراد زکوٰۃ اموال ہے یا زکوٰۃ نفوس یعنی اپنے اخلاق و کردار کی تطہیر اور ان کا تزکیہ کرنا، یا دونوں ہی مراد ہیں۔
- 4 یعنی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ نیز بعث بعد الموت اور عملوں پر جزا وسزا کا یقین رکھتے ہیں۔
4:162 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:162
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے اہلِ کتاب کی بری صفات کا ذکرکیا تو ان کے اہلِ ایمان کا تذکرہ بھی ساتھ ہی کر دیا، چنانچہ فرمایا:
162- لیکن اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہود میں سے پختہ علم رکھنے والے اور صحیح دین پر قائم اہلِ ایمان اس کی تصدیق کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کی صورت میں آپ پر نازل کیا اور آپ سے پہلے رسولوں پر نازل ہونے والی کتابوں، جیسے تورات اور انجیل کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔ وہ نماز قائم کرتے اور اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک مانتے ہیں اور قیامت کے دن کو بھی سچا مانتے ہیں۔ ایسی صفات کے حامل لوگوں کو ہم ضرور عظیم ثواب عطا کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 103
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 103
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 104
آیت 4:162 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:162 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:162 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 103 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 103 · نسخ مصحف (612 صفحات): 104.
آیت 4:162 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 4:162 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:162: حروف کی تعداد 135، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:162 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:162 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 655 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:162 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:162 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔