مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:163

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 163 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 656، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 104 پر ہے۔

۞ إِنَّآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ كَمَآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ نُوحٖ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَٰرُونَ وَسُلَيۡمَٰنَۚ وَءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ زَبُورٗا

یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی، اور ہم نے وحی کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اوﻻد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف1 ۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) سے مروی ہے کہ بعض لوگوں نے کہا کہ حضرت موسی (عليه السلام) کے بعد کسی انسان پر اللہ تعالیٰ نے کچھ نازل نہیں کیا اور یوں نبی (صلى الله عليه وسلم) کی وحی ورسالت سے بھی انکار کیا، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر) جس میں مذکورہ قول کا رد کرتے ہوئے رسالت محمدیہ (صلى الله عليه وسلم) کا اثبات کیا گیا ہے۔

4:163 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:163 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:163

Al-Mukhtasar

163- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی جس طرح آپ سے پہلے رسولوں کی طرف کی۔ آپ رسولوں میں سے کوئی انوکھے رسول نہیں ہیں۔ یقیناً ہم نے نوح علیہ السلام کی طرف وحی کی اور ان انبیاء کی طرف بھی جو ان کے بعد آئے۔ ہم نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے دونوں بیٹوں اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کی طرف وحی کی اور یعقوب بن اسحاق علیہما السلام اور ان کے اسباط (اولاد) کی طرف وحی کی۔ (اسباط سے مراد وہ انبیاء ہیں جو یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں کی نسبت سے بننے والے بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں آئے۔) اسی طرح ہم نے عیسیٰ، ایوب، یونس، ہارون اور سلیمان علیہم السلام کی طرف بھی وحی کی اور ہم نے داود علیہ السلام کو کتاب، یعنی زبور عطا کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
104
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
104
نسخ مصحف (612 صفحات)
105
آیت 4:163 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:163 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 4:163 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 104 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 104 · نسخ مصحف (612 صفحات): 105.

آیت 4:163 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 4:163 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:163: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:163 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:163 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 656 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:163 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:163 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play