مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:165

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 165 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 658، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 104 پر ہے۔

رُّسُلٗا مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى ٱللَّهِ حُجَّةُۢ بَعۡدَ ٱلرُّسُلِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمٗا

ہم نے انہیں رسول بنایا ہے، خوشخبریاں سنانے والے اور آگاه کرنے والے1 تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالیٰ پر ره نہ جائے2۔ اللہ تعالی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ایمان والوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوشخبری دینا اور کافروں کو اللہ کے عذاب اور بھڑکتی ہوئی جہنم سے ڈرانا۔
  2. 2 یعنی نبوت یا انذار وتبشیر کا یہ سلسلہ ہم نے اس لئے قائم فرمایا کہ کسی کے پاس یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمیں تو تیرا پیغام پہنچاہی نہیں۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُمْ بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزَى» ( طہ: 134) اگر ہم ان کو پیغمبر (کے بھیجنے سے) پہلے ہی ہلاک کر دیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پیشتر تیری آیات کی پیروی کرلیتے۔

4:165 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:165 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:165

Al-Mukhtasar

165- ہم نے ان رسولوں کو اللہ پر ایمان لانے والوں کو باعزت بدلے کی خوشخبری سنانے والے بنا کر اور کفر کرنے والوں کو دردناک عذاب سے ڈرانے والے بنا کر بھیجا تاکہ رسولوں کی بعثت کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کو الزام دینے کا کوئی عذر اور بہانہ نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی سلطنت میں سب پر غالب اور اس کے فیصلے کمال حکمت پر مبنی ہوتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
104
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
104
نسخ مصحف (612 صفحات)
105
آیت 4:165 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:165 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 4:165 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 104 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 104 · نسخ مصحف (612 صفحات): 105.

آیت 4:165 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 4:165 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:165: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:165 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:165 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 658 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:165 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:165 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play