سورۃ النساء 4:170
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 170 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 663، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 104 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ ٱلرَّسُولُ بِٱلۡحَقِّ مِن رَّبِّكُمۡ فَـَٔامِنُواْ خَيۡرٗا لَّكُمۡۚ وَإِن تَكۡفُرُواْ فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمٗا
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف حق لے کر رسول آگیا ہے، پس تم ایمان ﻻؤ تاکہ تمہارے لئے بہتری ہو اور اگر تم کافر ہوگئے تو اللہ ہی کی ہے ہر وه چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے1 ، اور اللہ دانا ہے حکمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تمہارے کفر سے اللہ کا کیا بگڑے گا جیسے حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا تھا «إِنْ تَكْفُرُوا أَنْتُمْ وَمَنْ فِي الأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ» (ابراہیم: 8) ”اگر تم اور روئے زمین پر بسنے والے سب کے سب کفر کا راستہ اختیار کرلیں تو وہ اللہ کا کیا بگاڑیں گے؟ یقیناً اللہ تعالیٰ تو بےپروا تعریف کیا گیا ہے“۔ اور حدیث قدسی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”اے میرے بندو ! اگر تمہارے اول و آخر تمام انسان اور جن اس ایک آدمی کے دل کی طرح ہوجائیں جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے تو اس سے میری بادشاہی میں اضافہ نہیں ہوگا اور اگر تمہارے اول و آخر اور انس وجن اس ایک آدمی کے دل کی طرح ہوجائیں جو تم میں سب سے بڑا نافرمان ہو تو اس سے میری بادشاہی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو ! اگر تم سب ایک میدان میں جمع ہوجاؤ اور مجھ سے سوال کرو اور میں ہر انسان کو اس کے سوال کے مطابق عطا کروں تو اس سے میرے خزانے میں اتنی ہی کمی ہوگی جتنی سوئی کے سمندر میں ڈبو کر نکالنے سے سمندر کے پانی میں ہوتی ہے“۔ (صحيح مسلم، كتاب البر، باب تحريم، الظلم)
4:170 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:170
Al-Mukhtasar
170- اے لوگو! یقیناً تمھارے پاس اللہ کے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم اللہ کی طرف سے ہدایت اور دین حق لے کر آگئے ہیں، لہٰذا جو دین وہ تمھارے پاس لائے ہیں، اس پر ایمان لاؤ، اس میں تمھاری دنیا و آخرت کا بھلا ہے۔ اگر تم اللہ کے ساتھ کفر کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمھارے ایمان سے بے پروا ہے اور تمھارا کفر اسے کوئی نقصان نہیں دے گا۔ اسی کی ملکیت ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اس پر بھی اسی کی حکومت ہے۔ اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے کہ ہدایت کا مستحق کون ہے، لہٰذا اس کی راہ اس کے لیے آسان کر دیتا ہے، اور وہ جاننے والا ہے کہ کون اس کا اہل نہیں، اس کے لیے ہدایت کے دروازے بند کر دیتا ہے۔ وہ اپنے اقوال و افعال اور اپنی شریعت و تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 104
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 104
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 105
آیت 4:170 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:170 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:170 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 104 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 104 · نسخ مصحف (612 صفحات): 105.
آیت 4:170 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 4:170 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:170: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:170 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:170 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 663 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:170 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:170 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔