سورۃ النساء 4:172
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 172 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 665، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 105 پر ہے۔
لَّن يَسۡتَنكِفَ ٱلۡمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبۡدٗا لِّلَّهِ وَلَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ ٱلۡمُقَرَّبُونَۚ وَمَن يَسۡتَنكِفۡ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَيَسۡتَكۡبِرۡ فَسَيَحۡشُرُهُمۡ إِلَيۡهِ جَمِيعٗا
مسیح (علیہ السلام) کو اللہ کا بنده ہونے میں کوئی ننگ و عار یا تکبر وانکار ہرگز ہو ہی نہیں سکتا اور نہ مقرب فرشتوں کو1 ، اس کی بندگی سے جو بھی دل چرائے اور تکبر و انکار کرے، اللہ تعالیٰ ان سب کو اکٹھا اپنی طرف جمع کرے گا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی طرح بعض لوگوں نے فرشتوں کو بھی خدائی میں شریک ٹھہرا رکھا تھا، اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ یہ تو سب کے سب اللہ کے بندے ہیں اور اس سے انہیں قطعاً کوئی انکار نہیں ہے۔ تم انہیں اللہ یا اس کی الوہیت میں شریک کس بنیاد پر بناتے ہو؟
4:172 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:172
Al-Mukhtasar
172- عیسیٰ ابن مریم کو اللہ کا بندہ ہونے میں ہرگز کوئی عار اور انکار نہیں اور نہ اللہ کے ان فرشتوں کو اللہ کا بندہ کہلوانے میں کوئی عار ہے جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنا قرب نصیب کر کے بلند قدرو منزلت عطا کی ہے۔ پھر تم عیسیٰ علیہ السلام کو کیسے معبود بناتے ہو؟ اور مشرکین اللہ کے فرشتوں کو کس طرح معبود قرار دیتے ہیں؟ جو شخص اللہ کی عبادت سے عار محسوس کرے اور خود کو اس سے برتر سمجھے تو اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو قیامت کے دن اپنے پاس جمع کرے گا اور ہر ایک کو اس کے حقدار ہونے کے مطابق بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 105
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 105
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 106
آیت 4:172 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:172 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:172 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 105 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 105 · نسخ مصحف (612 صفحات): 106.
آیت 4:172 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 4:172 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:172: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:172 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:172 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 665 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:172 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:172 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔