سورۃ النساء 4:173
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 173 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 666، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 105 پر ہے۔
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَيُوَفِّيهِمۡ أُجُورَهُمۡ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضۡلِهِۦۖ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسۡتَنكَفُواْ وَٱسۡتَكۡبَرُواْ فَيُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا أَلِيمٗا وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّٗا وَلَا نَصِيرٗا
پس جو لوگ ایمان ﻻئے ہیں اور شائستہ اعمال کئے ہیں ان کو ان کا پورا پورا ﺛواب عنایت فرمائے گا اور اپنے فضل سے انہیں اور زیاده دے گا1 اور جن لوگوں نے ننگ و عار اور سرکشی اور انکار کیا2، انہیں المناک عذاب دے گا3 اور وه اپنے لئے سوائے اللہ کے کوئی حمایتی، اور امداد کرنے واﻻ نہ پائیں گے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 بعض نے اس (زیادہ) سے مراد یہ لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو شفاعت کا حق عطا فرمائے گا، یہ اذن شفاعت پا کر جن کی بابت اللہ چاہے گا یہ شفاعت کریں گے۔
- 2 یعنی اللہ کی عبادت و اطاعت سے رکے رہے اور اس سے انکار و تکبر کرتے رہے۔
- 3 جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ» (المؤمن: 60) ”بےشک جو لوگ میری عبادت سے استکبار (انکار وتکبر) کرتے ہیں، یقیناً ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے“۔
4:173 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:173
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے یہ واضح کردیا کہ وہ سب کو اپنے پاس جمع کرے گا تو اس نے اپنے اس فرمان میں ان کی جزا کی تفصیل بھی بیان کر دی:
173- جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے، اس کے رسولوں کی تصدیق کی اور اخلاص سے شریعت کے مطابق نیک اعمال کیے تو اللہ تعالیٰ جلد بغیر کسی کمی کے انھیں ان کے اعمال کا ثواب دے گا اور اپنے فضل و احسان سے مزید نوازش بھی فرمائے گا۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت میں عار سمجھی اور خود کو تکبر کرتے ہوئے برتر سمجھا تو وہ انھیں دردناک عذاب دے گا۔ وہ لوگ اللہ کے سوا کسی کو اپنا حامی نہیں پائیں گے جو انھیں نفع پہنچا سکے اور نہ کوئی اپنا مددگار پائیں گے جو ان سے مصیبت اور تکلیف دور کر سکے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 105
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 105
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 106
آیت 4:173 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:173 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:173 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 105 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 105 · نسخ مصحف (612 صفحات): 106.
آیت 4:173 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 4:173 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:173: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:173 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:173 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 666 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:173 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:173 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔