سورۃ النساء 4:174
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 174 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 667، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 105 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُم بُرۡهَٰنٞ مِّن رَّبِّكُمۡ وَأَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ نُورٗا مُّبِينٗا
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے سند اور دلیل آپہنچی1 اور ہم نے تمہاری جانب واضح اور صاف نور اتار دیا ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 برہان، ایسی دلیل قاطع، جس کے بعد کسی کو عذر کی گنجائش نہ رہے اور ایسی حجت جس سے ان کے شبہات زائل ہوجائیں، اسی لئے آگے اسے نور سے تعبیر فرمایا۔
- 2 اس سے مراد قرآن کریم ہے جو کفرو شرک کی تاریکیوں میں ہدایت کا نور ہے ضلالت کی پگڈندیوں میں صراط مستقیم اور حبل اللہ المتین ہے۔ پس اس کے مطابق ایمان لانے والے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے مستحق ہوں گے۔
4:174 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:174
Al-Mukhtasar
174- اے لوگو! یقیناً تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی صورت میں واضح حجت آچکی ہے جو عذر ختم اور شبہ زائل کر رہی ہے اور ہم نے تمھاری طرف واضح اور صاف روشنی اتاری ہے اور وہ یہ قرآن ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 105
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 105
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 106
آیت 4:174 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:174 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:174 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 105 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 105 · نسخ مصحف (612 صفحات): 106.
آیت 4:174 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 4:174 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:174: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:174 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:174 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 667 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:174 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:174 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔