مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:2

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 495، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 77 پر ہے۔

وَءَاتُواْ ٱلۡيَتَٰمَىٰٓ أَمۡوَٰلَهُمۡۖ وَلَا تَتَبَدَّلُواْ ٱلۡخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِۖ وَلَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَهُمۡ إِلَىٰٓ أَمۡوَٰلِكُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ حُوبٗا كَبِيرٗا

اور یتیموں کو ان کے مال دے دو اور پاک اور حلال چیز کے بدلے ناپاک اور حرام چیز نہ لو، اور اپنے مالوں کے ساتھ ان کے مال ملا کر کھا نہ جاؤ، بے شک یہ بہت بڑا گناه ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یتیم جب بالغ اور باشعورہو جائیں تو ان کا مال ان کے سپرد کر دو۔ خبیث سے گھٹیا چیزیں اور طیب سے عمدہ چیزیں مراد ہیں یعنی ایسا نہ کرو کہ ان کے مال سے اچھی چیزیں لے لو اور محض گنتی پوری کرنے کے لئے گھٹیا چیزیں ان کے بدلے میں رکھ دو۔ ان گھٹیا چیزوں کو خبیث (ناپاک) اور عمدہ چیزوں کو طیب (پاک) سے تعبیر کرکے اس طرف اشارہ کر دیا کہ اس طرح بدلایا گیا مال، جو اگرچہ اصل میں تو طیب (پاک اور حلال) ہے لیکن تمہاری اس بد دیانتی نے اس میں خباثت داخل کر دی اور وہ اب طیب نہیں رہا،بلکہ تمہارےحق میں وہ خبیث (ناپاک اور حرام) ہوگیا۔ اسی طرح بددیانتی سے ان کا مال اپنے مال میں ملا کرکھانا بھی ممنوع ہے ورنہ اگر مقصد خیر خواہی ہو تو ان کے مال کو اپنے مال میں ملانا جائز ہے۔

4:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:2

Al-Mukhtasar

2- اے یتیموں کے سرپرستو! (یتیم وہ ہے جس کا باپ فوت ہو جائے اور وہ بالغ نہ ہو) جب یہ یتیم بالغ ہو کر سمجھ داری کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کے سارے مال انھیں دے دو اور تم حلال کے بدلے میں حرام مت لو کہ یتیموں کے اموال میں سے اچھا اور عمدہ مال خود رکھ لو اور اس کے بدلے میں اپنے مال سے گھٹیا اور ردی ان کے مال میں رکھ دو اور نہ یتیموں کا مال اپنے مالوں کے ساتھ ملا کر ہضم کرو۔ بلاشبہ یہ اللہ کے ہاں بہت بڑا گناہ ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
77
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
77
نسخ مصحف (612 صفحات)
78
آیت 4:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 4:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 77 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 77 · نسخ مصحف (612 صفحات): 78.

آیت 4:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 4:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:2: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 495 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play