سورۃ النساء 4:20
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 513، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 81 پر ہے۔
وَإِنۡ أَرَدتُّمُ ٱسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٖ مَّكَانَ زَوۡجٖ وَءَاتَيۡتُمۡ إِحۡدَىٰهُنَّ قِنطَارٗا فَلَا تَأۡخُذُواْ مِنۡهُ شَيۡـًٔاۚ أَتَأۡخُذُونَهُۥ بُهۡتَٰنٗا وَإِثۡمٗا مُّبِينٗا
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو1 کیا تم اسے ناحق اور کھلا گناه ہوتے ہوئے بھی لے لو گے ۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 خود طلاق دینے کی صورت میں حق مہر واپس لینے سے نہایت سختی کے ساتھ روک دیا گیا ہے۔ قنطار خزانے اور مال کثیر کو کہتے ہیں یعنی کتنابھی حق مہر دیا ہو واپس نہیں لے سکتے۔ اگر ایسا کرو گے تو یہ ظلم (بہتان) اور کھلا گناہ ہوگا۔
4:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:20
Al-Mukhtasar
20- اور اے خاوندو! اگر تم کسی عورت کو طلاق دینے اور دوسری بیوی لانے کا ارادہ کر چکے ہو تو اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں لیکن جس عورت کو طلاق دینے کا تم ارادہ کر چکے ہو، اگر تم نے اسے بطورحق مہر بہت زیادہ مال بھی دیاہو تو اس میں سے کوئی چیز واپس نہ لو۔ بیوی کو دیا ہوا مال واپس لینا بہت غلط بات اور کھلا گناہ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 81
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 81
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 82
آیت 4:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 4:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 81 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 81 · نسخ مصحف (612 صفحات): 82.
آیت 4:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 4:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:20: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 513 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔