سورۃ النساء 4:29
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 522، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 83 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُمۡۚ وَلَا تَقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُمۡ رَحِيمٗا
اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ1 ، مگر یہ کہ تمہاری آپس کی رضا مندی سے ہو خرید وفروخت2، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو3 یقیناً اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 بِالْبَاطِلِ میں دھوکہ، فریب، جعل سازی، ملاوٹ کے علاوہ وہ تمام کاروبار بھی شامل ہیں جن سے شریعت نے منع کیا ہے،جیسے قمار، ربا، وغیرہ۔ اسی طرح ممنوع اور حرام چیزوں کا کاروبار کرنا بھی باطل میں شامل ہے۔ مثلاً بلا ضرورت فوٹو گرافی، ریڈیو، ٹی وی، وی سی آر، ویڈیو فلمیں اور فحش کیسٹیں وغیرہ۔ ان کا بنانا، بیچنا، مرمت کرنا سب ناجائز ہے۔
- 2 اس کےلئے بھی شرط یہ ہے کہ یہ لین دین حلال اشیا کا ہو، حرام اشیاء کا کاروبار باہمی رضامندی کے باوجود ناجائز ہی رہے گا۔ علاوہ ازیں رضامندی میں خیارمجلس کا مسئلہ بھی آجاتا ہے یعنی جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں سودا فسخ کرنے کا اختیار رہے گا جیسا کہ حدیث میں ہے ”الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا“ (صحيح بخاري- ومسلم كتاب البيوع) دونوں باہم سودا کرنے والوں کو، جب تک جدا نہ ہوں، اختیار ہے۔
- 3 اس سے مراد خودکشی بھی ہو سکتی ہے جو کیبرہ گناہ ہے اور ارتکاب معصیت بھی جو ہلاکت کا باعث ہے اور کسی مسلمان کو قتل کرنا بھی کیونکہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔ اس لئے اس کا قتل بھی ایسا ہی ہے جیسے اپنے آپ کو قتل کیا۔
4:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:29
Al-Mukhtasar
29- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! تم ایک دوسرے کا مال غصب، چوری اور رشوت وغیرہ کے ناجائز طریقوں سے نہ کھاؤ۔ ہاں، اگر مالِ تجارت ہو تو آپس کی رضا مندی اور عہد و پیمان سے اس کا کھانا اور اس میں تصرف کرنا جائز ہے۔ تم ایک دوسرے کو قتل نہ کرو، نہ کوئی خود کشی کرے اور نہ خود کوہلاکت میں ڈالے۔ اللہ تعالیٰ تم پر نہایت رحم کرنے والا ہے اور اس کی رحمت ہی ہے کہ اس نے تمھارے خون، اموال اور عزتوں کو حرمت والا بنایا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 83
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 83
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 84
آیت 4:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 83 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 83 · نسخ مصحف (612 صفحات): 84.
آیت 4:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 4:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:29: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 522 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔