مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:32

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 525، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 83 پر ہے۔

وَلَا تَتَمَنَّوۡاْ مَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بِهِۦ بَعۡضَكُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖۚ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٞ مِّمَّا ٱكۡتَسَبُواْۖ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٞ مِّمَّا ٱكۡتَسَبۡنَۚ وَسۡـَٔلُواْ ٱللَّهَ مِن فَضۡلِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٗا

اوراس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعﺚ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض پر بزرگی دی ہے، مردوں کا اس میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان میں سے حصہ ہے جو انہوں نے کمایا، اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو1 ، یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کی شان نزول میں بتلایا گیا ہے کہ حضرت ام سلمہ (رضی الله عنها) نے عرض کیا کہ مرد جہاد میں حصہ لیتے ہیں اور شہادت پاتے ہیں۔ ہم عورتیں ان فضیلت والے کاموں سے محروم ہیں۔ ہماری میراث بھی مردوں سے نصف ہے۔ اس پر آیت نازل ہوئی۔ (مسند احمد جلد 6 صفحہ 322) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ مردوں کو اللہ تعالیٰ نے جو جسمانی قوت وطاقت اپنی حکمت وارادہ کے مطابق عطا کی ہے اور جس کی بنیاد پر وہ جہاد بھی کرتے ہیں اور دیگر بیرونی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ ان کے لئے اللہ کا خاص عطیہ ہے اس کو دیکھتے ہوئے عورتوں کو مردانہ صلاحیتوں کے کام کرنے کی آرزو نہیں کرنی چاہئے۔ البتہ اللہ کی اطاعت اور نیکی کے کاموں میں خوب حصہ لینا چاہیے اور اس میدان میں وہ جو کچھ کمائیں گی، مردوں کی طرح، ان کا پورا پورا صلہ انہیں ملے گا۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ سےاس کے فضل کا سوال کرنا چاہئے کیونکہ مرد اور عورت کے درمیان استعداد، صلاحیت اور قوت کار کا جو فرق ہے، وہ تو قدرت کا ایک اٹل فیصلہ ہے جو محض آرزو سے تبدیل نہیں ہو سکتا۔ البتہ اس کے فضل سے کسب ومحنت میں رہ جانے والی کمی کا ازالہ ہو سکتا ہے۔

4:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:32

Al-Mukhtasar

32- اے ایمان والو! اللہ نے تمھارے ایک کو دوسرے پر جو فضیلت دی ہے، اس فضیلت کی تمنا نہ کرو تاکہ یہ ناراضی اور حسد کا باعث نہ بنے، لہٰذا عورتوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ ان خصوصیات کی امید لگائیں جو اللہ نے مردوں کو دی ہیں اور نہ مردوں کے لیے جائز ہے کہ عورتوں کی خصوصیات کی آرزو کریں۔ ہر گروہ کے لیے اس کے مطابق جزا ہے جو وہ خود اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کمائے گا۔ تم اللہ سے یہ مانگو کہ وہ تم پر اپنی عطا اور بخشش اور زیادہ کرے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا خوب علم ہے، اس لیے اس نے ہر جنس کو وہ دیا ہے جو اس کے مناسب تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
83
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
83
نسخ مصحف (612 صفحات)
84
آیت 4:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 83 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 83 · نسخ مصحف (612 صفحات): 84.

آیت 4:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 4:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:32: حروف کی تعداد 107، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 525 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play