سورۃ النساء 4:48
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 541، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 86 پر ہے۔
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦ وَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَآءُۚ وَمَن يُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفۡتَرَىٰٓ إِثۡمًا عَظِيمًا
یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے1 اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناه اور بہتان باندھا۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ایسے گناہ جن سے مومن توبہ کئے بغیر ہی مر جائیں، اللہ تعالیٰ اگر کسی کے لئے چاہے گا، تو بغیر کسی قسم کی سزا دیئے معاف فرما دے گا اور بہت سوں کو سزا کے بعد اور بہت سوں کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی شفاعت پر معاف فرما دے گا۔ لیکن شرک کسی صورت میں معاف نہیں ہوگا کیونکہ مشرک پر اللہ نے جنت حرام کر دی ہے۔
- 2 دوسرے مقام پر فرمایا إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ (سورۃ لقمان) شرک ظلم عظیم ہے حدیث میں اسے سب سے بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ”أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ الشِّرْكُ بِاللهِ“۔
4:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:48
Al-Mukhtasar
48- اللہ تعالیٰ اس بات کو معاف نہیں کرے گا کہ اس کی مخلوقات میں سے کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے اور شرک و کفر سے کم گناہ جس کے چاہے گا، اپنے فضل سے معاف کر دے گا یا جسے چاہے گا، اپنے عدل سے اس کے گناہوں کے بقدر عذاب دے گا۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک کیا، اس نے بہت بڑا گناہ کیا۔ جو اس گناہ پر مرا، اسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 86
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 86
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 87
آیت 4:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 86 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 86 · نسخ مصحف (612 صفحات): 87.
آیت 4:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 4:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:48: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 541 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔