مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:54

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 547، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 87 پر ہے۔

أَمۡ يَحۡسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦۖ فَقَدۡ ءَاتَيۡنَآ ءَالَ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَءَاتَيۡنَٰهُم مُّلۡكًا عَظِيمٗا

یا یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے1 ، پس ہم نے تو آل ابراہیم کو کتاب اور حکمت بھی دی ہے اور بڑی سلطنت بھی عطا فرمائی ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”أم“ (یا) ”بل“ کے معنی میں بھی ہو سکتا ہے یعنی بلکہ یہ اس بات پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو چھوڑ کردوسروں میں نبی (یعنی آخری نبی) کیوں بنایا؟ نبوت اللہ کا سب سے بڑا فضل ہے۔

4:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:54

Al-Mukhtasar

54- بلکہ وہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اور آپ کے صحابہ سے اس بات پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انھیں نبوت، ایمان اور زمین میں اقتدار دیا ہے۔ یہ ان سے حسد کیوں کرتے ہیں جبکہ یہ بات پہلے ہوچکی ہے کہ ہم نے آلِ ابراہیم، یعنی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اسحاق علیہ السلام کی اولاد میں سے بنی اسرائیل کو کتاب عطا کی اور اس کتاب کے علاوہ حکمت و دانائی سے بھی نوازا اور انھیں بہت بڑی سلطنت اور بادشاہی بھی دی؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
87
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
86
نسخ مصحف (612 صفحات)
87
آیت 4:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 87 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 86 · نسخ مصحف (612 صفحات): 87.

آیت 4:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 4:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:54: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 547 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play