سورۃ النساء 4:55
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 55 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 548، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 87 پر ہے۔
فَمِنۡهُم مَّنۡ ءَامَنَ بِهِۦ وَمِنۡهُم مَّن صَدَّ عَنۡهُۚ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا
پھر ان میں سے بعض نے تو اس کتاب کو مانا اور بعض اس سے رک گئے1 ، اور جہنم کا جلانا کافی ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی بنو اسرائیل کو، جو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی ذریت اور آل میں سے ہیں، ہم نے نبوت بھی دی اور بڑی سلطنت وبادشاہی بھی۔ پھر بھی یہود کے یہ سارے لوگ ان پر ایمان نہیں لائے۔ کچھ ایمان لائے اور کچھ نے اعراض کیا۔ مطلب یہ ہے کہ اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) اگر یہ آپ کی نبوت پر ایمان نہیں لا رہے ہیں تو کوئی انوکھی بات نہیں ہے، ان کی تو تاریخ ہی نبیوں کی تکذیب سے بھری ہوئی ہے حتیٰ کہ اپنی نسل کے نبیوں پر بھی یہ ایمان نہیں لائے۔ بعض نے ”آمَنَ بِهِ“ میں ”ھا“ کا مرجع نبی (صلى الله عليه وسلم) کو بتلایا ہے یعنی ان یہود میں سے کچھ نبی (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لائے اور کچھ نے انکارکیا۔ ان منکرین نبوت کا انجام جہنم ہے۔
4:55 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:55
Al-Mukhtasar
55- اہلِ کتاب میں سے ایسے بھی ہیں جو اس پر ایمان لائے جو اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام پر نازل کیا اور ان کی اولاد میں آنے والے نبیوں پر نازل کیا اور کچھ نے اس پر ایمان لانے سے اعراض کیا اور یہی موقف ان کا اس کے بارے میں ہے جو محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اتارا گیا۔ ان میں سے کفر کرنے والوں کے لیے بدلے میں آگ کا عذاب ہی کافی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 87
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 87
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 88
آیت 4:55 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:55 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:55 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 87 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 87 · نسخ مصحف (612 صفحات): 88.
آیت 4:55 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 4:55 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:55: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:55 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:55 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 548 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:55 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:55 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔