مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:56

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 549، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 87 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا سَوۡفَ نُصۡلِيهِمۡ نَارٗا كُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُودُهُم بَدَّلۡنَٰهُمۡ جُلُودًا غَيۡرَهَا لِيَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمٗا

جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا، انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے1 جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وه عذاب چکھتے رہیں2، یقیناً اللہ تعالیٰ غالب حکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جہنم میں اہل کتاب کے منکرین ہی نہیں جائیں گے، بلکہ دیگر تمام کفار کا ٹھکانہ بھی جہنم ہی ہے۔
  2. 2 یہ جہنم کے عذاب کی سختی، تسلسل اور دوام کا بیان ہے۔ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) سے منقول بعض آثار میں بتلایا گیا ہے۔ کھالوں کی یہ تبدیلی دن میں بیسیوں بلکہ سینکڑوں مرتبہ عمل میں آئے گی اور مسند احمد کی روایت کی رو سے جہنمی جہنم میں اتنے فربہ ہو جائیں گے کہ ان کے کانوﮞ کی لو سے پیچھے گردن تک کا فاصلہ سات سو سال کی مسافت جتنا ہوگا، ان کی کھال کی موٹائی ستر بالشت اور داڑھ احد پہاڑ جتنی ہوگی۔

4:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:56 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:56

Al-Mukhtasar

56- بلاشبہ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا، عنقریب ہم قیامت کے روز انھیں بڑی خوفناک آگ میں ڈالیں گے جو انھیں گھیر لے گی۔ جب بھی ان کی کھالیں جل جائیں گی، ہم ان کے علاوہ دوسری کھالیں بدل دیں گے تاکہ ان پر عذاب جاری رہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، کوئی چیز اس پر غالب نہیں آسکتی۔ اس کا ہر فیصلہ اور تدبیر حکمت پر مبنی ہوتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
87
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
87
نسخ مصحف (612 صفحات)
88
آیت 4:56 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:56 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:56 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 87 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 87 · نسخ مصحف (612 صفحات): 88.

آیت 4:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 4:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:56: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 549 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:56 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play