سورۃ النساء 4:64
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 557، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 88 پر ہے۔
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ وَلَوۡ أَنَّهُمۡ إِذ ظَّلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ جَآءُوكَ فَٱسۡتَغۡفَرُواْ ٱللَّهَ وَٱسۡتَغۡفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ لَوَجَدُواْ ٱللَّهَ تَوَّابٗا رَّحِيمٗا
ہم نے ہر ہر رسول کو صرف اسی لئے بھیجا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی فرمانبرداری کی جائے اور اگر یہ لوگ جب انہوں نے اپنی جانوں پر ﻇلم کیا تھا، تیرے پاس آ جاتے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے لئے استغفار کرتے1 ، تو یقیناً یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو معاف کرنے واﻻ مہربان پاتے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مغفرت کے لئے بارگاہ الٰہی میں ہی توبہ واستغفار ضروری اور کافی ہے۔ لیکن یہاں ان کو کہا گیا ہے کہ اے پیغمبر ! وہ تیرے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے اور تو بھی ان کے لئے مغفرت طلب کرتا۔ یہ اس لئے کہ چونکہ انہوں نے فعل خصومات (جھگڑوں کے فیصلے) کے لئے دوسروں کی طرف رجوع کرکے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا استخفاف کیا تھا۔ اسلئے اس کے ازالے کے لئے آپ (صلى الله عليه وسلم) کے پاس آنے کی تاکید کی۔
4:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:64
Al-Mukhtasar
64- ہم نے جو رسول بھیجا اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ جو بھی حکم دے، اللہ کی تقدیر و مشیت سے اس کی اطاعت کی جائے۔ اے رسول! جب انھوں نے نافرمانی کر کے اپنے اوپر ظلم کیا تھا، اسی وقت اقرار اور توبہ کرتے ہوئے ندامت و شرمندگی کے ساتھ آپ کی زندگی میں آپ کے پاس آجاتے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے اور آپ بھی ان کے لیے بخشش مانگتے تو اللہ ضرور ان کی توبہ قبول کرتا، ان پر رحم بھی فرماتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 88
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 88
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 89
آیت 4:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 88 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 88 · نسخ مصحف (612 صفحات): 89.
آیت 4:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 4:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:64: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 557 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔