مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:63

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 556، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 88 پر ہے۔

أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يَعۡلَمُ ٱللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمۡ فَأَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَعِظۡهُمۡ وَقُل لَّهُمۡ فِيٓ أَنفُسِهِمۡ قَوۡلَۢا بَلِيغٗا

یہ وه لوگ ہیں کہ ان کے دلوں کا بھید اللہ تعالیٰ پر بخوبی روشن ہے، آپ ان سے چشم پوشی کیجئے، انہیں نصیحت کرتے رہیئے اور انہیں وه بات کہئے! جو ان کے دلوں میں گھر کرنے والی ہو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگرچہ ہم ان کے دلوں کے تمام بھیدوں سے واقف ہیں (جس پر ہم انہیں جزا دیں گے) لیکن اے پیغمبر! آپ ان کے ظاہر کو سامنے رکھتے ہوئے درگزر ہی فرمائیے اور وعظ ونصیحت اور قول بلیغ کے ذریعے سے ان کے اندر کی اصلاح کی کوشش جاری رکھیئے ! جس سے یہ معلوم ہوا کہ دشمنوں کی سازش کو عفو ودرگزر، وعظ ونصیحت اور قول بلیغ کے ذریعے ہی ناکام بنانے کی سعی کی جانی چاہیئے۔

4:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:63

Al-Mukhtasar

63- یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں چھپی منافقت اور گھٹیا سوچ اللہ خوب جانتا ہے، لہٰذا اے رسول! انھیں ان کے حال پر چھوڑ دیں اور ان سے منہ پھیر لیں اور انھیں جنت کا شوق اور دوزخ کا خوف دلاتے ہوئے اللہ کا حکم کھول کر بیان کر دیں اور انھیں ایسی واضح اور ٹھوس نصیحت کریں جو ان کے دلوں میں اتر جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
88
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
88
نسخ مصحف (612 صفحات)
89
آیت 4:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 88 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 88 · نسخ مصحف (612 صفحات): 89.

آیت 4:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 4:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:63: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 556 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play