سورۃ النساء 4:66
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 559، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 89 پر ہے۔
وَلَوۡ أَنَّا كَتَبۡنَا عَلَيۡهِمۡ أَنِ ٱقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ أَوِ ٱخۡرُجُواْ مِن دِيَٰرِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٞ مِّنۡهُمۡۖ وَلَوۡ أَنَّهُمۡ فَعَلُواْ مَا يُوعَظُونَ بِهِۦ لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡ وَأَشَدَّ تَثۡبِيتٗا
اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے ان میں سے بہت ہی کم لوگ بجا ﻻتے اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی ان کے لئے بہتر اور بہت زیاده مضبوطی واﻻ ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 آیت میں انہی نافرمان قسم کے لوگوں کی جبلت رویہ کی طرف اشارہ کرکے کہا جا رہا ہے کہ اگر انہیں حکم دیا جاتا کہ ایک دوسرے کو قتل کرویا اپنے گھرں سے نکل جاؤ تو، جب یہ آسان باتوں پر عمل نہیں کر سکے تو اس پرعمل کس طرح کر سکتے تھے؟ یہ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کے مطابق ان کی بابت فرمایا ہے جو یقیناً واقعات کے مطابق ہے۔ مطلب یہ ہے کہ سخت حکموں پر عمل تو یقیناً مشکل ہے لیکن اللہ تعالیٰ بہت شفیق اور مہربان ہے، اس کے احکامات بھی آسان ہیں۔ اس لئے اگر وہ ان حکموں پر چلیں جن کی ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے بہتر اور ثابت قدمی کا باعث ہو۔ کیونکہ ایمان اطاعت سے زیادہ اور معصیت سے کم ہوتا ہے۔ نیکی سے نیکی کا راستہ کھلتا اور بدی سے بدی متولد ہوتی ہے۔ یعنی اسکا راستہ کشادہ اور آسان ہوتا ہے۔
4:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:66
Al-Mukhtasar
68-66- اگر ہم ان پر ایک دوسرے کو قتل کرنا یا گھروں سے نکلنا فرض کر دیتے تو ان میں سے بہت تھوڑے لوگ ہی ہمارا حکم مانتے۔ انھیں چاہیے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے انھیں ایسے کام کا حکم نہیں دیا جو ان کے لیے باعثِ مشقت ہوتا۔ اگر وہ ایسا کرتے جیسے انھیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نصیحت کی گئی تھی تو یہ ان کے لیے مخالفت کی نسبت بہت بہتر ہوتا اور اس سے ان کے ایمان میں بھی پختگی آتی۔ اور ہم انھیں اپنی طرف سے عظیم ثواب دیتے، نیزانھیں ایسے راستے کی توفیق عطا فرماتے جو اللہ تعالیٰ اور جنت تک پہنچانے والا ہے ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 89
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 88
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 89
آیت 4:66 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:66 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:66 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 89 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 88 · نسخ مصحف (612 صفحات): 89.
آیت 4:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 4:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:66: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 559 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:66 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔