مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:75

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 568، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 90 پر ہے۔

وَمَا لَكُمۡ لَا تُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٰنِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا مِنۡ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهۡلُهَا وَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيّٗا وَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا

بھلا کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راه میں اور ان ناتواں مردوں، عورتوں اور ننھے ننھے بچوں کے چھٹکارے کے لئے جہاد نہ کرو؟ جو یوں دعائیں مانگ رہے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! ان ﻇالموں کی بستی سے ہمیں نجات دے اور ہمارے لئے خود اپنے پاس سے حمایتی مقرر کر دے اور ہمارے لئے خاص اپنے پاس سے مددگار بنا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ظالموں کی بستی سے مراد (نزول کے اعتبار سے) مکہ ہے۔ ہجرت کے بعد وہاں باقی رہ جانے والے مسلمان خاص طور پر بوڑھے مرد، عورتیں اور بچے، کافروں کے ظلم وستم سے تنگ آکراللہ کی بارگاہ میں مدد کی دعا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متنبہ فرمایا کہ تم اس مستضعفین کو کفار سے نجات دلانے کے لئے جہاد کیوں نہیں کرتے؟ اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے علما نے کہا کہ جس علاقے میں مسلمان اس طرح ظلم وستم کا شکار اورنرغۂ کفار میں گھرے ہوئے ہوں تو دوسرے مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ان کو کافروں کے ظلم وستم سے بچانے کے لئے جہاد کریں۔ یہ جہاد کی دوسری قسم ہے۔ پہلی قسم ہےإعلاءِ كَلِمَةِ الله اللہ یعنی دین کی نشر واشاعت اور كَلِمَةِ الله کے غلبے کے لئے لڑنا جس کا ذکر اس سے پہلی آیت میں اور مابعد کی آیت میں ہے۔

4:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:75

Al-Mukhtasar

75- اے ایمان والو! تمھیں اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے اور ان کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کو بچانے کے لیے جہاد کرنے میں کیا رکاوٹ ہے جو اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں مکے سے نکال کیونکہ یہاں کے باشندے اللہ کے ساتھ شرک کر کے اور اس کے بندوں پر زیادتی کر کے ظلم کرتے ہیں اور ہمارے لیے اپنے پاس سے کسی کو مقرر کر دے جو ہمارے معاملے کی دیکھ بھال کرے، ہمارا حمایتی و مددگار ہو اور ہم سے مصیبت و تکلیف دور کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
90
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
89
نسخ مصحف (612 صفحات)
90
آیت 4:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 90 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 89 · نسخ مصحف (612 صفحات): 90.

آیت 4:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 4:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:75: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 568 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play