مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:76

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 569، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 90 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱلطَّٰغُوتِ فَقَٰتِلُوٓاْ أَوۡلِيَآءَ ٱلشَّيۡطَٰنِۖ إِنَّ كَيۡدَ ٱلشَّيۡطَٰنِ كَانَ ضَعِيفًا

جو لوگ ایمان ﻻئے ہیں وه تو اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے، وه اللہ تعالیٰ کے سوا اوروں کی راه میں لڑتے ہیں1 پس تم شیطان کے دوستوں سے جنگ کرو! یقین مانو کہ شیطانی حیلہ (بالکل بودا اور) سخت کمزور ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مومن اور کافر، دونوں کو جنگوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن دونوں کے مقاصد جنگ میں عظیم فرق ہے، مومن اللہ کے لئے لڑتا ہے، محض طلب دنیا یا ہوس ملک گیری کی خاطر نہیں۔ جب کہ کافر کا مقصد یہی دنیا اور اس کے مفادات ہوتے ہیں۔
  2. 2 مومنوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ طاغوتی مقاصد کے لئے حیلے اور مکر کمزور ہوتے ہیں، ان کے ظاہری اسباب کی فراوانی اور کثرت تعداد سے مت ڈرو تمہاری ایمانی قوت اور عزم جہاد کے مقابلے میں شیطان کے یہ چیلے نہیں ٹھہر سکتے۔

4:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:76

Al-Mukhtasar

76- سچے مومن اللہ کی راہ میں اس کے دین کی سربلندی کے لیے لڑتے ہیں اور کافر اپنے معبودوں کی خاطر لڑتے ہیں۔ تم شیطان کے مددگاروں سے لڑائی کرو۔ اگر تم ان سے لڑائی کرو گے تو یقیناً ان پر غالب آؤ گے کیونکہ شیطان کی چال نہایت کمزور ہے، وہ اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرنے والوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
90
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
90
نسخ مصحف (612 صفحات)
91
آیت 4:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 90 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 90 · نسخ مصحف (612 صفحات): 91.

آیت 4:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 4:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:76: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 569 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play