سورۃ النساء 4:88
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 581، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 92 پر ہے۔
۞ فَمَا لَكُمۡ فِي ٱلۡمُنَٰفِقِينَ فِئَتَيۡنِ وَٱللَّهُ أَرۡكَسَهُم بِمَا كَسَبُوٓاْۚ أَتُرِيدُونَ أَن تَهۡدُواْ مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُۖ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلٗا
تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ منافقوں کے بارے میں دو گروه ہو رہے ہو؟1 انہیں تو ان کے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اوندھا کر دیا ہے2۔ اب کیا تم یہ منصوبے باندھ رہے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے گمراه کئے ہوؤں کو تم راه راست پر ﻻکھڑا کرو، جسے اللہ تعالیٰ راه بھلا دے تو ہرگز اس کے لئے کوئی راه نہ پائے گا۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ استفہام انکار کے لئے ہے، یعنی تمہارے درمیان ان منافقین کے بارے میں اختلاف نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ان منافقین سے مراد وہ ہیں جو احد کی جنگ میں مدینہ سے کچھ دور جا کر واپس آگئے تھے، کہ ہماری بات نہیں مانی گئی۔ (صحیح بخاری سورۃ النساء، صحیح مسلم) کتاب المنافقین جیسا کہ تفصیل میں پہلے گزر چکی ہے۔ ان منافقین کے بارے میں اس وقت مسلمانوں کے دو گروہ بن گئے، ایک گروہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان منافقین سے (بھی) لڑنا چاہئے۔ دوسرا گروہ اسے مصلحت کے خلاف سمجھتا تھا۔
- 2 ”كَسَبُوا“ (اعمال) سے مراد، رسول کی مخالفت اور جہاد سے اعراض ہے ”أَرْكَسَهُمْ“ اوندھا کر دیا۔ یعنی جس کفر وضلالت سے نکلے تھے، اسی میں مبتلاکر دیا، یا اس کے سبب ہلاک کر دیا۔
- 3 جس کو اللہ گمراہ کر دے یعنی مسلسل کفر وعناد کی وجہ سے ان کے دلوں پر مہر لگا دے، انہیں کوئی راہ یاب نہیں کر سکتا۔
4:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:88
Al-Mukhtasar
88- اے مومنو! تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ منافقوں کے ساتھ برتاؤ کرنے میں تمھارے دو گروہ ہوگئے ہیں؟ ایک گروہ ان کے کفر کی وجہ سے ان سے قتال کرنے کا موقف رکھتا ہے جبکہ دوسرا گروہ ان کے ایمان کی وجہ سے ان سے قتال نہ کرنے کا قائل ہے؟ تمھارے لیے ان کے بارے میں اختلاف کرنا جائز نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال کی وجہ سے انھیں دوبارہ کفر و گمراہی میں دھکیل دیا ہے۔ کیا تم اسے ہدایت دینا چاہتے ہو جسے اللہ تعالیٰ نے حق کی توفیق نہیں دی؟ جسے اللہ تعالیٰ گمراہ کر دے، آپ اس کے لیے ہدایت کی کوئی راہ نہیں پائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 92
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 92
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 93
آیت 4:88 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:88 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:88 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 92 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 92 · نسخ مصحف (612 صفحات): 93.
آیت 4:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 4:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:88: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 581 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:88 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔