سورۃ النساء 4:89
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 582، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 92 پر ہے۔
وَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَآءٗۖ فَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡهُمۡ أَوۡلِيَآءَ حَتَّىٰ يُهَاجِرُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۚ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَخُذُوهُمۡ وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡۖ وَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡهُمۡ وَلِيّٗا وَلَا نَصِيرًا
ان کی تو چاہت ہے کہ جس طرح کے کافر وه ہیں تو بھی ان کی طرح کفر کرنے لگو اور پھر سب یکساں ہو جاؤ، پس جب تک یہ اسلام کی خاطر وطن نہ چھوڑیں ان میں سے کسی کو حقیقی دوست نہ بناؤ1 ، پھر اگر یہ منھ پھیر لیں تو انہیں پکڑو2 اور قتل کرو جہاں بھی یہ ہاتھ لگ جائیں3، خبردار! ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ سمجھ بیٹھنا۔
4:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:89
Al-Mukhtasar
89- منافق یہ خواہش رکھتے ہیں کاش کہ تم بھی اپنے اوپر نازل ہونے والے قرآن کا انکار کرو جس طرح انھوں نے کیا، پھر ان کے ساتھ کفر میں برابر ہو جاؤ، لہٰذا ان کی عداوت کی وجہ سے انھیں دوست مت بناؤ یہاں تک کہ وہ شرک والے علاقے سے مسلمانوں کے علاقے کی طرف اللہ کی راہ میں ہجرت کریں تاکہ ان کے ایمان کا پتہ چلے۔ اگر وہ اس سے انکار کریں اور اپنے حال پر قائم رہیں تو تم انھیں جہاں کہیں بھی پاؤ، پکڑ کر قتل کر دو۔ ان میں سے کسی کو دوست نہ بناؤ کہ وہ تمھارے معاملات کا نگران بنے اور نہ کسی کو مددگار بناؤ کہ تمھارے دشمنوں کے خلاف تمھاری مدد کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 92
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 92
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 93
آیت 4:89 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:89 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:89 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 92 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 92 · نسخ مصحف (612 صفحات): 93.
آیت 4:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 4:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:89: حروف کی تعداد 128، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 582 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:89 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔