سورۃ النور 24:21
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2812، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 352 پر ہے۔
۞ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّبِعُواْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيۡطَٰنِۚ وَمَن يَتَّبِعۡ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيۡطَٰنِ فَإِنَّهُۥ يَأۡمُرُ بِٱلۡفَحۡشَآءِ وَٱلۡمُنكَرِۚ وَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهُۥ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ أَبَدٗا وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يُزَكِّي مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
ایمان والو! شیطان کے قدم بقدم نہ چلو۔ جو شخص شیطانی قدموں کی پیروی کرے تو وه تو بےحیائی اور برے کاموں کا ہی حکم کرے گا۔ اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم تم پر نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک صاف نہ ہوتا۔ لیکن اللہ تعالی جسے پاک کرنا چاہے، کر دیتا ہے1 ۔ اور اللہ سب سننے واﻻ سب جاننے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس مقام پر شیطان کی پیروی سے ممانعت کے بعد یہ فرمانا کہ اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی پاک صاف نہ ہوتا، اس سے یہ مقصد معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ مذکورہ واقعہ افک میں ملوث ہونے سے بچ گئے، یہ محض اللہ کا فضل وکرم ہے جو ان پر ہوا، ورنہ وہ بھی اسی رو میں بہہ جاتے، جس میں بعض مسلمان بہہ گئے تھے۔ اس لئے شیطان کے داؤ اور فریب سے بچنے کے لئے ایک تو ہر وقت اللہ سے مدد طلب کرتے اور اس کی طرف رجوع کرتے رہو اور دوسرے جو لوگ اپنے نفس کی کمزوری سے شیطان کے فریب کا شکار ہوگئے ہیں، ان کو زیادہ ہدف ملامت مت بناؤ ، بلکہ خیر خواہانہ طریقے سے ان کی اصلاح کی کوشش کرو۔
24:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:21
Al-Mukhtasar
21-اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! شیطان جو باطل کو بنا سجا کر پیش کرتاہے، اس کی راہوں پر نہ چلو۔ جو اس کی راہوں پر چلتا ہے تو وہ بلاشبہ اسے برے کاموں اور بری باتوں کا حکم دیتا ہے اور شریعت کے مخالف کاموں کی راہ دکھاتا ہے۔ اے ایمان والو! اگر تم پراللہ تعالیٰ کا فضل و احسان نہ ہوتا تو تم میں سے اگر کوئی توبہ بھی کر لیتا، تب بھی وہ اسے پاک صاف نہ کرتا، لیکن اللہ جسے چاہے، اس کی توبہ قبول کر کے اسے پاک صاف کرتا ہے۔ اللہ تمھاری باتیں خوب سننے والا اور تمھارے اعمال خوب جاننے والا ہے۔ اس سے ان میں سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کا بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 34
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 352
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 352
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 353
آیت 24:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 352 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 352 · نسخ مصحف (612 صفحات): 353.
آیت 24:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 34.
آیت 24:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:21: حروف کی تعداد 146، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,812 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔