مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:29

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2820، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 353 پر ہے۔

لَّيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَدۡخُلُواْ بُيُوتًا غَيۡرَ مَسۡكُونَةٖ فِيهَا مَتَٰعٞ لَّكُمۡۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُونَ وَمَا تَكۡتُمُونَ

ہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمہارا کوئی فائده یا اسباب ہو، جانے میں تم پر کوئی گناه نہیں1 ۔ تم جو کچھ بھی ﻇاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس سے مراد کون سے گھر ہیں، جن میں بغیر اجازت لئے داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ گھر ہیں، جو بطور خاص مہمانوں کے لئے الگ تیار یا مخصوص کردیئے گئے ہوں۔ ان میں صاحب خانہ کی پہلی مرتبہ اجازت کافی ہے، بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد سرائے ہیں جو مسافروں کے لئے ہی ہوتی ہیں یا تجارتی گھر ہیں، مَتَاعٌ کے معنی، منفعت کے ہیں یعنی جن میں تمہارا فائدہ ہو۔
  2. 2 اس میں ان لوگوں کے لئے وعید ہے جو دوسروں کے گھروں میں داخل ہوتے وقت مذکورہ آداب کا خیال نہیں رکھتے۔

24:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:29

Al-Mukhtasar

29- تم پر ایسے عام مکانوں میں بلا اجازت داخل ہونے پر کوئی گناہ نہیں جو کسی کی ملکیت نہ ہوں اور عوام کے فائدے کے لیے بنائے گئے ہوں، جیسے لائبریریاں اور بازار کی دکانیں وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ تمھارے وہ اعمال و احوال خوب جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
353
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
353
نسخ مصحف (612 صفحات)
354
آیت 24:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 353 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 353 · نسخ مصحف (612 صفحات): 354.

آیت 24:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 24:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:29: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,820 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play