سورۃ النور 24:30
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2821، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 353 پر ہے۔
قُل لِّلۡمُؤۡمِنِينَ يَغُضُّواْ مِنۡ أَبۡصَٰرِهِمۡ وَيَحۡفَظُواْ فُرُوجَهُمۡۚ ذَٰلِكَ أَزۡكَىٰ لَهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرُۢ بِمَا يَصۡنَعُونَ
مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں1 ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت رکھیں2۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جب کسی کے گھر میں داخل ہونے کے لئے اجازت لینے کو ضروری قرار دیا تو اس کے ساتھ ہی غض بصر (آنکھوں کو پست رکھنے یا بند رکھنے) کا حکم دے دیا تاکہ اجازت طلب کرنے والا بھی بالخصوص اپنی نگاہوں پر کنٹرول رکھے۔
- 2 یعنی ناجائز استعمال سے اس کو بچائیں یا انہیں اس طرح چھپا کر رکھیں کہ ان پر کسی کی نظر نہ پڑے۔ اس کے یہ دونوں مفہوم صحیح ہیں کیوں کہ دونوں ہی مطلوب ہیں۔ علاوہ ازیں نظروں کی حفاظت کا پہلے ذکر کیا کیونکہ اس میں بےاحتیاطی ہی، حفظ فروج سے غفلت کا سبب بنتی ہے۔
24:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:30
Al-Mukhtasar
جب نظر ڈالنا زنا کا پیش خیمہ ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس سے بچنے کے لیے نظر کی حفاظت کا حکم دیا، چنانچہ فرمایا:
30- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مومنوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نظریں ان عورتوں اور پردے کی چیزوں سے روک کر رکھیں جن کا دیکھنا ان کے لیے حلال نہیں اوراپنی شرمگاہوں کی حرام کاموں سے حفاظت کریں اورانھیں ظاہر نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو دیکھنے سے رک جانا اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنا ان کے لیے اللہ کے ہاں زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس سے خوب باخبر ہے جو وہ کرتے ہیں۔ اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں اور وہ ضرور انھیں اس کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 353
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 353
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 354
آیت 24:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 353 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 353 · نسخ مصحف (612 صفحات): 354.
آیت 24:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 24:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:30: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,821 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔