سورۃ النور 24:39
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2830، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 355 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَعۡمَٰلُهُمۡ كَسَرَابِۭ بِقِيعَةٖ يَحۡسَبُهُ ٱلظَّمۡـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمۡ يَجِدۡهُ شَيۡـٔٗا وَوَجَدَ ٱللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥۗ وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ
اور کافروں کے اعمال مثل اس چمکتی ہوئی ریت کے ہیں جو چٹیل میدان میں ہو جسے پیاسا شخص دور سے پانی سمجھتا ہے لیکن جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو اسے کچھ بھی نہیں پاتا، ہاں اللہ کو اپنے پاس پاتا ہے جو اس کا حساب پورا پورا چکا دیتا ہے1 ۔ اللہ بہت جلد حساب کردینے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَعْمَالٌ سے مراد، وہ اعمال ہیں جنہیں کافر ومشرک نیکیاں سمجھ کر کرتے ہیں، جیسے صدقہ وخیرات، صلۂ رحمی، بیت اللہ کی تعمیر اور حاجیوں کی خدمت وغیرہ۔ سَرَابٌ، اس چمکتی ہوئی ریت کو کہتے ہیں، جو دور سے سورج کی شعاعوں کی وجہ سے پانی نظر آتی ہے۔ سَرَابٌ کے معنی ہی چلنے کے ہیں۔ وہ ریت، چلتے ہوئے پانی کی طرح نظر آتی ہے قِيعَةٌ، قَاعٌ کی جمع ہے، زمین کا نشیبی حصہ، جس میں پانی ٹھہر جاتا ہے یا چٹیل میدان، یہ کافروں کے عملوں کی مثال ہے کہ جس طرح سراب دور سے پانی نظر آتا ہے حالانکہ وہ ریت ہی ہوتی ہے۔ اسی طرح کافر کے عمل عدم ایمان کی وجہ سے اللہ کے ہاں بالکل بےوزن ہوں گے، ان کا کوئی صلہ انہیں نہیں ملے گا۔ ہاں جب وہ اللہ کے پاس جائے گا، تو وہ اس کے عملوں کا پورا پورا حساب چکا لے گا۔
24:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:39
Al-Mukhtasar
39- جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، ان کے کیے ہوئے اعمال کا انھیں کوئی ثواب نہیں ملے گا جیسے نشیبی زمین میں سراب ہو جسے پیاسا دیکھ کر پانی خیال کرے اور اس کی طرف چل پڑے مگر جب وہ وہاں پہنچے تو اسے کچھ بھی نہ ملے۔ یہی حال کافر کا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے اعمال اسے فائدہ دیں گے حتی کہ جب مرنے کے بعد اسے اٹھایا جائے گا تو وہ ان کا ثواب نہیں پائے گا۔ وہ اپنے رب کو اپنے سامنے پائے گا جو اس کے اعمال کا پورا پورا حساب کر کے اسے دے گا اور اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 355
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 355
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 356
آیت 24:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 355 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 355 · نسخ مصحف (612 صفحات): 356.
آیت 24:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 24:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:39: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,830 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔