مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:40

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2831، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 355 پر ہے۔

أَوۡ كَظُلُمَٰتٖ فِي بَحۡرٖ لُّجِّيّٖ يَغۡشَىٰهُ مَوۡجٞ مِّن فَوۡقِهِۦ مَوۡجٞ مِّن فَوۡقِهِۦ سَحَابٞۚ ظُلُمَٰتُۢ بَعۡضُهَا فَوۡقَ بَعۡضٍ إِذَآ أَخۡرَجَ يَدَهُۥ لَمۡ يَكَدۡ يَرَىٰهَاۗ وَمَن لَّمۡ يَجۡعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورٗا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ

یا مثل ان اندھیروں کے ہے جو نہایت گہرے سمندر کی تہہ میں ہوں جسے اوپر تلے کی موجوں نے ڈھانﭗ رکھا ہو، پھر اوپر سے بادل چھائے ہوئے ہوں۔ الغرض اندھیریاں ہیں جو اوپر تلے پےدرپے ہیں۔ جب اپنا ہاتھ نکالے تو اسے بھی قریب ہے کہ نہ دیکھ سکے1 ، اور (بات یہ ہے کہ) جسے اللہ تعالیٰ ہی نور نہ دے اس کے پاس کوئی روشنی نہیں ہوتی.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ دوسری مثال ہے کہ ان کے اعمال اندھیروں کی طرح ہیں، یعنی انہیں سراب سے تشبیہ دے لو یا اندھیروں سے۔ یا گزشتہ مثال کافر کے اعمال کی تھی اور اس کے کفر کی مثال ہے جس میں کافر ساری زندگی گھرا رہتا ہے، کفروضلالت کی اندھیری، اعمال سیۂ وعقائد مشرکانہ کی اندھیری اور رب سے اور اس کے عذاب اخروی سے عدم واقفیت کی اندھیری۔ یہ اندھیریاں اسے راہ ہدایت کی طرف نہیں آنے دیتیں۔ جس طرح اندھیرے میں انسان کو اپنا ہاتھ بھی سجھائی نہیں دیتا۔
  2. 2 یعنی دنیا میں ایمان واسلام کی روشنی نصیب نہیں ہوتی اور آخرت میں بھی اہل ایمان کو ملنے والے نور سے وہ محروم رہیں گے۔

24:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:40

Al-Mukhtasar

40- یا ان کے اعمال ان اندھیروں کی طرح ہیں جو گہرے سمندر کی تہ میں ہوں جن کے اوپرموجیں ہوں اور ان موجوں پر مزید موجیں ہوں، پھر اوپر بادل چھائے ہوئے ہوں جو ستاروں سے راہنمائی لینے میں بھی حائل ہوں۔ الغرض اندھیرے ہوں جو اوپر تلے تہ بہ تہ ہوں۔ ان اندھیروں میں گھرنے والا جب اپنا ہاتھ نکالے تو شدید اندھیرے کی و جہ سے وہ بھی اسے دکھائی نہ دے۔ یہی صورت حال اس کافر کی ہے جس پر جہالت، شکوک و شبہات، حیرت اور دل پر مہر لگ جانے کے اندھیرے پے درپے چھائے ہوئے ہیں۔ جسے اللہ تعالیٰ گمراہی سے ہدایت کی راہ نہ دکھائے اور اپنی کتاب کا علم نہ دے تو اس کے لیے راہ پانے کی کوئی صورت ہے نہ روشنی حاصل کرنے کی کوئی کتاب۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
355
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
355
نسخ مصحف (612 صفحات)
356
آیت 24:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 355 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 355 · نسخ مصحف (612 صفحات): 356.

آیت 24:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 24:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:40: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,831 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play