سورۃ النور 24:50
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2841، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 356 پر ہے۔
أَفِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرۡتَابُوٓاْ أَمۡ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ وَرَسُولُهُۥۚ بَلۡ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ
کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا یہ شک وشبہ میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ان کی حق تلفی نہ کریں؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ خود ہی بڑے ﻇالم ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب فیصلہ ان کے خلاف ہونے کا امکان ہوتا ہے تو اس سے اعراض وگریز کی وجہ بیان کی جارہی ہےکہ یا تو ان کے دلوں میں کفرونفاق کا روگ ہے یا انہیں نبوت محمدی میں شک ہے یا انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان پر اللہ اور اس کا رسول (صلى الله عليه وسلم) ظلم کرے گا، حالانکہ ان کی طرف سے ظلم کا کوئی امکان ہی نہیں، بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ خود ہی ظالم ہیں۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ جب قضا و فیصلے کے لئے ایسے حاکم و قاضی کی طرف بلایا جائے جو عادل اور قرآن وسنت کا عالم ہو، تو اس کے پاس جانا ضروری ہے۔ البتہ اگر وہ قاضی کتاب وسنت کے علم اور ان کے دلائل سے بےبہرہ ہو تو اس کے پاس فیصلے کے لئے جانا ضروری نہیں۔
24:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:50
Al-Mukhtasar
50- کیا ان کے دلوں میں دائمی بیماری ہے یا یہ آپ کے اللہ کے رسول ہونے کے بارے میں شک میں ہیں یا انھیں اس بات کا ڈر ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول فیصلے میں ان پر ظلم کریں گے؟ مذکورہ بالا کسی چیز کی و جہ سے بھی ایسا نہیں، بلکہ اصل بات وہ بیماری ہے جو ان کے رسول اللہ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے فیصلے سے منہ پھیرنے اور آپ سے دشمنی رکھنے کی و جہ سے ان کے دلوں میں پیدا ہوگئی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 356
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 356
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 357
آیت 24:50 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:50 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:50 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 356 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 356 · نسخ مصحف (612 صفحات): 357.
آیت 24:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 24:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:50: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,841 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:50 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔