مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:53

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2844، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 356 پر ہے۔

۞ وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَئِنۡ أَمَرۡتَهُمۡ لَيَخۡرُجُنَّۖ قُل لَّا تُقۡسِمُواْۖ طَاعَةٞ مَّعۡرُوفَةٌۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ

بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں1 کہ آپ کا حکم ہوتے ہی نکل کھڑے ہوں گے۔ کہہ دیجیئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ (تمہاری) اطاعت (کی حقیقت) معلوم ہے2۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ، میں جَهْدٌ فعل محذوف کا مصدر ہے جو بطور تاکید کے ہے، يَجْهَدُونَ أَيْمَانَهُمْ جَهْدًا یا یہ حال کی وجہ سے منصوب ہے یعنی مُجْتَهِدِينَ فِي أَيْمَانِهِمْ، مطلب یہ ہے کہ اپنی وسعت بھر قسمیں کھا کر کہتے ہیں (فتح القدیر)۔
  2. 2 اور وہ یہ ہے کہ جس طرح تم قسمیں جھوٹی کھاتے ہو، تمہاری اطاعت بھی نفاق پر مبنی ہے۔ بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ تمہارا معاملہ طاعت معروفہ ہونا چاہیئے۔ یعنی معروف میں بغیر کسی قسم کے حلف کے اطاعت، جس طرح مسلمان کرتے ہیں، پس تم بھی ان کی مثل ہوجاؤ۔ (ابن کثیر)۔
  3. 3 یعنی وہ تمہارے سب کے حالات سے باخبر ہے۔ کون فرمانبردار ہے اور کون نافرمان؟ پس حلف اٹھا کر اطاعت کے اظہار کرنے سے، جب کہ تمہارے دل میں اس کے خلاف عزم ہو، تم اللہ کو دھوکہ نہیں دے سکتے، اس لئے کہ وہ پوشیدہ ہے، پوشیدہ تر بات کو بھی جانتا ہے اور وہ تمہارے سینوں میں پلنے والے رازوں سے بھی آگاہ ہے اگرچہ تم زبان سے اس کے خلاف اظہار کرو!۔

24:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:53 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:53

Al-Mukhtasar

53- منافق جتنی پختہ اور انتہائی قسمیں کھا سکتے ہیں، وہ کھا کھا کر کہتے ہیں: اگر آپ انھیں جہاد کے لیے نکلنے کا حکم دیں گے تو وہ ضرور نکلیں گے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: قسمیں نہ کھاؤ کیونکہ تمھارا جھوٹ معروف ہے اور تمھاری نام نہاد اطاعت کی حقیقت بھی معلوم ہے اور جو عمل تم کرتے ہو، اللہ اس سے خوب باخبر ہے۔ اس سے تمھارا کوئی عمل چھپا نہیں، خواہ تم اسے جتنا بھی چھپانے کی کوشش کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
356
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
356
نسخ مصحف (612 صفحات)
357
آیت 24:53 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:53 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:53 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 356 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 356 · نسخ مصحف (612 صفحات): 357.

آیت 24:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 24:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:53: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,844 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:53 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play