سورۃ النور 24:54
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2845، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 357 پر ہے۔
قُلۡ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَۖ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُم مَّا حُمِّلۡتُمۡۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهۡتَدُواْۚ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ
کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر ﻻزم کردیا گیا ہے1 اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے2 ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی ماتحتی کرو3۔ سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی تبلیغ ودعوت، جو وہ ادا کر رہا ہے۔
- 2 یعنی اس کی دعوت کو قبول کرکے اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور ان کی اطاعت کرنا۔
- 3 اس لئے کہ وہ صراط مستقیم کی طرف دعوت دیتا ہے۔
- 4 کوئی اس کی دعوت کو مانے یا نہ مانے جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا، «فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ» (الرعد: 40) ”اے پیغمبر ! تیرا کام صرف (ہمارے احکام) کو پہنچا دینا ہے (کوئی مانتا ہے یا نہیں) یہ حساب ہماری ذمہ داری ہے“۔
24:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:54
Al-Mukhtasar
54- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان منافقوں سے کہہ دیں: ظاہر و باطن میں اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بات مانو، پھر اگر تم ان دونوں کی اطاعت کرنے کے حکم سے منہ پھیر لو تو رسول صرف اس تبلیغ کا ذمہ دار ہے جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اور تم اس اطاعت کے جوابدہ ہو جو تم پر لازم کی گئی ہے اور اس پر عمل کے ذمہ دار ہو جو وہ رسول لایا ہے۔ اگر تم وہ کام کر کے جس کے کرنے کا رسول نے تمھیں حکم دیا ہے اور اس سے رک کر جس سے اس نے تمھیں روکا ہے، اس کی اطاعت کرو تو حق کی راہ پا جاؤ گے۔ رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ذمے تو صرف کھلم کھلا پہنچا دینا ہے۔ اس کی ذمہ داری تمھیں پکڑ کر ہدایت پر لگانا اور جبراً اس کا پابند کرنا نہیں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 357
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 357
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 358
آیت 24:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 357 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 357 · نسخ مصحف (612 صفحات): 358.
آیت 24:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 24:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:54: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,845 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔