مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:60

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2851، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 358 پر ہے۔

وَٱلۡقَوَٰعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّٰتِي لَا يَرۡجُونَ نِكَاحٗا فَلَيۡسَ عَلَيۡهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعۡنَ ثِيَابَهُنَّ غَيۡرَ مُتَبَرِّجَٰتِۭ بِزِينَةٖۖ وَأَن يَسۡتَعۡفِفۡنَ خَيۡرٞ لَّهُنَّۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ

بڑی بوڑھی عورتیں جنہیں نکاح کی امید (اور خواہش ہی) نہ رہی ہو وه اگر اپنے کپڑے اتار رکھیں تو ان پر کوئی گناه نہیں بشرطیکہ وه اپنا بناؤ سنگھار ﻇاہر کرنے والیاں نہ ہوں1 ، تاہم اگر ان سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لئے بہت افضل ہے2، اور اللہ تعالیٰ سنتا جانتا ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ان سے مراد وہ بوڑھی اور ازکار رفتہ عورتیں ہیں جن کو حیض آنا بند ہوگیا ہو اور ولادت کے قابل نہ رہی ہوں۔ اس عمر میں بالعموم عورت کے اندر مرد کے لئے فطری طور پر جو جنسی کشش ہوتی ہے، وہ ختم ہوجاتی ہے، نہ وہ کسی مرد سے نکاح کی خواہش مند ہوتی ہیں، نہ مرد ہی ان کے لئے ایسے جذبات رکھتے ہیں۔ ایسی عورتوں کو پردے میں تخفیف کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کپڑے اتار دیں سے وہ کپڑا مراد ہے جو شلوار قمیص کے اوپر عورت پردے کے لئے بڑی چادر، یا برقعہ وغیرہ کی شکل میں لیتی ہے بشرطیکہ مقصد اپنی زینت اور بناؤ سنگھار کا اظہار نہ ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی عورت اپنی جنسی کشش کھو جانے کے باوجود اگر بناؤ سنگھار کے ذریعے سے اپنی جنسیت کو نمایاں کرنے کے مرض میں مبتلا ہو تو اس تخفیف پردہ کے حکم سے وہ مستثنیٰ ہوگی اور اس کے لئے مکمل پردہ کرنا ضروری ہوگا۔
  2. 2 یعنی مذکورہ بوڑھی عورتیں بھی پردے میں تخفیف نہ کریں بلکہ بدستور بڑی چادر یا برقعہ بھی استعمال کرتی رہیں تو یہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

24:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:60 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:60

Al-Mukhtasar

60- بڑی بوڑھی عورتیں جو بڑھاپے کی و جہ سے حیض اور حمل سے مایوس ہو گئی ہوں جنھیں نکاح میں کوئی رغبت نہ ہو، وہ اگراپنے بعض اوپر والے کپڑے جیسے چادر یا برقع وغیرہ اتار دیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ وہ اپنا پوشیدہ بناؤ سنگھار ظاہر کرنے والی نہ ہوں جس کے چھپانے کا انھیں حکم دیا گیا ہے۔ اگر وہ یہ کپڑے بھی نہ اتاریں تو ان کے لیے زیادہ بہتر اور حد درجہ پردے اور پاک دامنی کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ تمھارے اقوال خوب سننے والا، تمھارے افعال خوب جاننے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
358
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
358
نسخ مصحف (612 صفحات)
359
آیت 24:60 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:60 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:60 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 358 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 358 · نسخ مصحف (612 صفحات): 359.

آیت 24:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 24:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:60: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,851 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:60 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play