مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:59

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2850، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 358 پر ہے۔

وَإِذَا بَلَغَ ٱلۡأَطۡفَٰلُ مِنكُمُ ٱلۡحُلُمَ فَلۡيَسۡتَـٔۡذِنُواْ كَمَا ٱسۡتَـٔۡذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمۡ ءَايَٰتِهِۦۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ

اور تمہارے بچے (بھی) جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انہیں بھی اجازت مانگ کر آنا چاہیئے1 ، اللہ تعالیٰ تم سے اسی طرح اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی علم وحکمت واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان بچوں سے مراد احرار بچے ہیں، بلوغت کے بعد ان کا حکم عام مردوں کا سا ہے، اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی کے گھر آئیں تو پہلے اجازت طلب کریں۔

24:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:59

Al-Mukhtasar

59- جب تمھارے بچے بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں تو انھیں بھی گھر میں داخل ہوتے وقت تمام اوقات میں اجازت لینی چاہیے جیساکہ بڑوں کے بارے میں پہلے ذکر ہوچکا ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے اجازت کے احکام بیان کیے ہیں، اسی طرح وہ تمھارے لیے اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مصلحتوں کو خوب جاننے والا ہے اور جو شریعت اس نے انھیں دی ہے، اس میں وہ کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
358
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
358
نسخ مصحف (612 صفحات)
359
آیت 24:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 358 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 358 · نسخ مصحف (612 صفحات): 359.

آیت 24:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 24:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:59: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,850 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play