سورۃ النور 24:62
یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2853، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 359 پر ہے۔
إِنَّمَا ٱلۡمُؤۡمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِذَا كَانُواْ مَعَهُۥ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ جَامِعٖ لَّمۡ يَذۡهَبُواْ حَتَّىٰ يَسۡتَـٔۡذِنُوهُۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسۡتَـٔۡذِنُونَكَ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۚ فَإِذَا ٱسۡتَـٔۡذَنُوكَ لِبَعۡضِ شَأۡنِهِمۡ فَأۡذَن لِّمَن شِئۡتَ مِنۡهُمۡ وَٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُمُ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
باایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں تو جب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں وه جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر ایمان ﻻچکے ہیں1 ۔ پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا مانگیں، بےشک اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جمعہ و عیدین کے اجتماعات میں یا داخلی وبیرونی مسئلے پر مشاورت کے لئے بلائے گئے اجلاس میں اہل ایمان تو حاضر ہوتے ہیں، اسی طرح اگر وہ شرکت سے معذور ہوتے ہیں تو اجازت طلب کرتے ہیں۔ جس کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہوا کہ منافقین ایسے اجتماعات میں شرکت سے اور آپ (صلى الله عليه وسلم) سے اجازت مانگنے سے گریز کرتے ہیں۔
24:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 24:62
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے داخل ہوتے وقت اجازت لینے کا ذکر کیا تو واپس جاتے ہوئے اجازت لینے کا ذکر بھی کیا، چنانچہ فرمایا:
62- اپنے ایمان میں سچے مومن تو وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب وه مسلمانوں کی بہتری سے متعلق کسی معاملے میں نبی اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ اکٹھے ہوں تو جب تک نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم سے جانے کی اجازت نہ لے لیں، واپس نہیں جاتے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ جو لوگ آپ سے اجازت لے کر واپس جاتے ہیں، وہی صحیح معنوں میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں، چنانچہ ایسے لوگ جب آپ سے اپنے کسی اہم کام کے لیے اجازت مانگیں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں، اجازت دے دیں اور ان کے لیے ان کے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگیں۔ بلاشبہ اللہ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والا اور ان پر خوب مہربان ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 39
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 359
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 359
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 360
آیت 24:62 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.
آیت 24:62 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 24:62 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 359 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 359 · نسخ مصحف (612 صفحات): 360.
آیت 24:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 39.
آیت 24:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 24:62: حروف کی تعداد 181، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 24:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 24:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,853 ہے۔
سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔
سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النور مدنی ہے۔
کیا آیت 24:62 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 24:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔