مواد پر جائیں

سورۃ النور 24:63

یہ سورۃ النور کی 64 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2854، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 359 پر ہے۔

لَّا تَجۡعَلُواْ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيۡنَكُمۡ كَدُعَآءِ بَعۡضِكُم بَعۡضٗاۚ قَدۡ يَعۡلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمۡ لِوَاذٗاۚ فَلۡيَحۡذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنۡ أَمۡرِهِۦٓ أَن تُصِيبَهُمۡ فِتۡنَةٌ أَوۡ يُصِيبَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ

تم اللہ تعالیٰ کے نبی کے بلانے کو ایسا بلاوا نہ کرلو جیسا کہ آپس میں ایک دوسرے کو ہوتا1 ہے۔ تم میں سے انہیں اللہ خوب جانتا ہے جو نظر بچا کر چپکے سے سرک جاتے ہیں2۔ سنو جو لوگ حکم رسول کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرتے رہنا چاہیئے کہ کہیں ان پر کوئی زبردست آفت نہ آ پڑے3 یا انہیں درد ناک عذاب نہ پہنچے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ جس طرح تم ایک دوسرے کو نام لے کر پکارتے ہو، رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو اس طرح مت پکارو۔ مثلاً یا محمد (صلى الله عليه وسلم) نہیں بلکہ یا رسول اللہ، یا نبی اللہ وغیرہ کہو۔ (یہ آپ کی زندگی کے لئے تھا جب کہ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو ضرورت پیش آتی تھی کہ آپ سے مخاطب ہوں) دوسرے معنی یہ ہیں کہ رسول کی بددعا کو دوسروں کی بد دعا کی طرح مت سمجھو، اس لئے کہ آپ کی دعا تو قبول ہوتی ہے۔ اس لئے نبی کی بددعا مت لو، تم ہلاک ہوجاؤ گے۔
  2. 2 یہ منافقین کا رویہ ہوتا تھا کہ اجتماع مشاورت سے چپکے سے کھسک جاتے۔
  3. 3 اس آفت سے مراد دلوں کی وہ کجی ہے جو انسان کو ایمان سے محروم کردیتی ہے۔ یہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے احکام سے سرتابی اور ان کی مخالفت کرنے کا نتیجہ ہے۔ اور ایمان سے محرومی اور کفر پر خاتمہ، جہنم کے دائمی عذاب کا باعث ہے۔ جیسا کہ آیت کے اگلے جملے میں فرمایا۔ پس نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے منہاج، طریقے اور سنت کو ہر وقت سامنے رکھنا چاہیئے۔ اس لئے جو اقوال واعمال اس کےمطابق ہوں گے، وہی بارگاہ الٰہی میں مقبول اور دوسرے سب مردود ہوں گے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) کا فرمان ہے «مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ» (البخاري- كتاب الصلح، باب إذا اصطلحوا على صلح جور- ومسلم، كتاب الأقضية، باب نقض الأحكام الباطلة ورد محدثات الأمور- والسنن) ”جس نے ایسا کام کیا، جو ہمارے طریقے پر نہیں ہے، وہ مردود ہے“۔

24:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النور
0/64
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النور 24:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 24:63

Al-Mukhtasar

63- اے ایمان والو! رسول اللہ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی عزت و تکریم کرو، لہٰذا جب آپ کو بلاؤ تو آپ کا نام لے کر یا آپ کے والد کا نام لے کر نہ بلاؤ، مثلاً: یا محمد اور یا ابن عبد الله، جیسا کہ تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ لیکن تم یوں بلاؤ: یا رسول اللّٰہ! یا نبی اللّٰہ! جب آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) تمھیں کسی عمومی معاملے کے لیے بلائیں تو آپ کے اس بلاوے کو ایک دوسرے کے بلاوے کی طرح نہ سمجھو جو عام طور پر معمولی کاموں کے لیے ہوتا ہے، بلکہ آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آپ کے ارشاد کی فوراً تعمیل کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو اجازت لیے بغیر چپکے سے نکل جاتے ہیں، اس لیے رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے حکم کی مخالفت کرنے والوں كو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ان پر کہیں اللہ کی طرف سے کوئی آفت اور آزمائش آپڑے یا ان پر کوئی دردناک عذاب آجائے جو ان کی برداشت ہی سے باہر ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
359
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
359
نسخ مصحف (612 صفحات)
360
آیت 24:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النور. 114 میں سے سورت نمبر 24 · آیات کی تعداد: 64.

آیت 24:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 24:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 359 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 359 · نسخ مصحف (612 صفحات): 360.

آیت 24:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 24:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 24:63: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 24:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 24:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,854 ہے۔

سورۃ النور میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النور: آیات کی تعداد 64۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 24 پر ہے۔

سورۃ النور مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النور مدنی ہے۔

کیا آیت 24:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 24:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 64 آیات اور 1,316 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play