مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:11

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1718، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 250 پر ہے۔

لَهُۥ مُعَقِّبَٰتٞ مِّنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ يَحۡفَظُونَهُۥ مِنۡ أَمۡرِ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوۡمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنفُسِهِمۡۗ وَإِذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِقَوۡمٖ سُوٓءٗا فَلَا مَرَدَّ لَهُۥۚ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَالٍ

اس کے پہرے دار1 انسان کے آگے پیچھے مقرر ہیں، جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں۔ کسی قوم کی حالت اللہ تعالیٰ نہیں بدلتا جب تک کہ وه خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے2۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کی سزا کا اراده کر لیتا ہے تو وه بدﻻ نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مُعَقِّبَاتٌ، مُعَقِّبَةٌ۔ کی جمع ہے ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے، مراد فرشتے ہیں جو باری باری ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں۔ دن کے فرشتے جاتے ہیں تو شام کے آجاتے ہیں شام کے جاتے ہیں تو دن کے آجاتے ہیں۔
  2. 2 اس کی تشریح کے لئے دیکھئے سورہ انفال آیت 53 کا حاشیہ۔

13:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:11

Al-Mukhtasar

11- اللہ تعالیٰ کے کئی فرشتے ہیں جو ایک دوسرے کے بعد انسان کے پاس آتے ہیں۔ ان میں سے بعض رات کے وقت آتے ہیں اور بعض دن کے وقت حاضر ہوتے ہیں۔ وہ اللہ کے حکم سے ان تمام امور سے انسان کی حفاظت کرتے ہیں جن سے بچے رہنا اللہ تعالیٰ نے انسان کے مقدر میں کر دیا ہے اور اس کے اقوال و افعال لکھتے ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی اچھی حالت کو بری حالت میں جو انھیں اچھی نہ لگے، نہیں بدلتا حتی کہ وہ اپنی شکر والی حالت کو خود ہی بدل لیں اور ناشکری شروع کر دیں۔ جب اللہ پاک کسی قوم کی ہلاکت کا فیصلہ کر لے تو اس کے ارادے کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔اے لوگو! اللہ کے سوا تمھارا کوئی والی نہیں جو تمھارے معاملات کا مالک ہو کہ تم اس کے حضور اپنے اوپر آنے والی آزمائش ٹالنے کی التجا کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
250
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
250
نسخ مصحف (612 صفحات)
251
آیت 13:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 250 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 250 · نسخ مصحف (612 صفحات): 251.

آیت 13:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 13:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:11: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,718 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play