مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:18

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1725، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 251 پر ہے۔

لِلَّذِينَ ٱسۡتَجَابُواْ لِرَبِّهِمُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَٱلَّذِينَ لَمۡ يَسۡتَجِيبُواْ لَهُۥ لَوۡ أَنَّ لَهُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا وَمِثۡلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفۡتَدَوۡاْ بِهِۦٓۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ سُوٓءُ ٱلۡحِسَابِ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ

جن لوگوں نے اپنے رب کے حکم کی بجا آوری کی ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے اس کی حکم برداری نہ کی اگر ان کے لئے زمین میں جو کچھ ہے سب کچھ ہو اور اسی کے ساتھ ویسا ہی اور بھی ہو تو وه سب کچھ اپنے بدلے میں دے دیں1 ۔ یہی ہیں جن کے لئے برا حساب ہے2 اور جن کا ٹھکانہ جہنم ہے جو بہت بری جگہ ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ مضمون اس سے قبل بھی دو تین جگہ گزر چکا ہے۔
  2. 2 کیونکہ ان سے ہر چھوٹے بڑے عمل کا حساب لیا جائے گا اور ان کا معاملہ ”مَنْ نُوقِشَ الحِسَابَ عُذِّبَ“ (جس سے حساب میں جرح کی گئی اس کا بچنا مشکل ہوگا، وہ عذاب سے دو چار ہو کر ہی رہے گا) کا آئینہ دار ہوگا۔ اسی لئے آگے فرمایا اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔

13:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:18

Al-Mukhtasar

18- جن مومنوں نے توحید اور اطاعتِ الٰہی کی طرف بلائے جانے پر اپنے رب کی آواز پر لبیک کہا، ان کے لیے نہایت اچھا ٹھکانا ہے اور وہ جنت ہے۔ جن کافروں نے توحید اور اطاعت الٰہی کی دعوت کو قبول نہیں کیا، اگر بفرضِ محال انھیں زمین کے تمام مال کے برابر بلکہ اس سے دگنا مال مل جائے تو وہ سارا مال ہر صورت میں خود کو عذاب سے بچانے کے لیے خرچ کر دیں۔ یہ لوگ جنھوں نے اللہ کی دعوت کو قبول نہیں کیا، ان کا تمام برائیوں پر محاسبہ ہوگا اور ان کا ٹھکانا جہاں وہ ٹھہریں گے، جہنم ہے۔ ان کا بستر اور ٹھکانا جو کہ آگ ہے، نہایت برا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
251
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
252
نسخ مصحف (612 صفحات)
253
آیت 13:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 251 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 252 · نسخ مصحف (612 صفحات): 253.

آیت 13:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 13:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:18: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,725 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play